ویٹنگ لسٹ کے حجاج کرام کی ممبئی واپسی ،بیت الحجاج میں قیام کے بعد بنگلور لوٹ آئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2017, 11:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)امسال سفر حج بیت اﷲ کیلئے ویٹنگ لسٹ میں شامل حجاج جو آخر میں ممبئی سے روانہ ہوئے تھے ان کی کل شب ممبئی واپسی ہوگئی۔ سعودی ایر لائنز کے طیارے SV5430 کے ذریعہ ان عازمین کی ممبئی واپسی ہوئی۔ یہ اطلاع کرناٹک بیت الحجاج ممبئی کے اڈمنسٹریٹر سید اعجاز احمد نے دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان حجاج کی ممبئی واپسی کی اطلاع پاکر بیت الحجاج کے مشیر جاویدیرمال صاحب نے ممبئی ایرپورٹ پہنچ کر ان تمام حجاج کا استقبال کیا اور ممبئی کے بیت الحجاج میں ان تمام کے مفت قیام کے انتظامات کے ساتھ تین وقت ان کیلئے طعام کا بندوبست بھی کیا اور ڈونگری میں واقع بیت الحجاج کی عمارت سے ہی ان تمام حجاج کرام کی بنگلور واپسی کیلئے بس کا بھی نظم کیا۔ آج شام ان تمام حجاج کی بنگلور واپسی ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔