وی وی پی اے ٹی کو لے کر گجرات کی علاقائی پارٹی کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ نے کہا، انتخابات سے پہلے نہیں دے سکتے حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 11:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،20؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وی وی پی اے ٹی معاملے میں سماعت کرتے ہوئے پیر کو سپریم کورٹ نے گجرات کی ایک علاقائی پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔کورٹ نے کہا کہ کسی بھی الیکشن سے پہلے کسی درخواست پر حکم جاری نہیں کر سکتے ہے۔گجرات کی علاقائی پارٹی گجرات جن چیتنا فورم کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔پٹیشن میں قانون56(2)ڈی کو چیلنج کیا گیا ہے، جس نے ریٹرننگ افسر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ وی وی پی اے ٹی کی ووٹنگ کی گنتی کرے یانہ کرے۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں کہا کہ اس اصول کو منسوخ کیا جائے کیونکہ 2013کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وی وی پی اے ٹی کی پیپر ٹریل کی گنتی ضروری ہے۔وہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ قوانین کے مطابق شک ہونے پر کوئی بھی ووٹر ریٹرننگ افسر کو لکھ کر اپنے ووٹ کا ٹریل دیکھ سکتا ہے۔اس کے علاوہ کوئی بھی الیکشن عرضی داخل کرکے اسے چیلنج کر سکتے ہیں۔ایسے میں اس درخواست پر کوئی سماعت نہیں کی جانی چاہیے۔دراصل دو ہفتے پہلے سپریم کورٹ عرضی پر سماعت کے لیے تیار ہو گیا تھا۔کورٹ نے درخواست کی کاپی الیکشن کمیشن کو دینے کو کہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...