کاروار سرکاری کالج میں طلباء کے لئے ووٹنگ تربیتی کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2018, 2:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 14؍اپریل (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا، ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اور سویپ کمیٹی کے اشتراک سے کاروار کے سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج میں طلباء کے لئے ایک ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیا۔

سویپ کمیٹی کی کنوینر لتاایم نائک نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18سال کی عمر کے ہر فرد کو حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے اور اپنے اطراف میں موجود دیگر افراد کو اس پر آمادہ کرنا چاہیے۔پولیٹکل سائنس کے پروفیسروی ایم گِری نے انتخابات، حق رائے دہی کی اہمیت وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے طلباء سے کہا کہ انتخابات سے پہلے ہی اس کے استعمال کے تعلق سے تمام تیاریاں کرلینی چاہیے۔بایولوجی کے لیکچرروسنت کمار نے ای وی ایم اور وی وی پیاٹ جیسی مشینوں کے بارے میں تفصیلابیان کیں۔اس تربیتی کیمپ کی صدارت سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج کی پرنسپال کلپنا کیرڈیکر نے کی اور الہاس شیٹی نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...