ووٹر طے کریں حیدرآباد میں حیدر چاہتے ہیں یا کچھ اور: اویسی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 2:37 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ اور راجستھان میں پولنگ ہوئی ، مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی حیدرآباد میں ووٹ دیا، انہوں نے لوگوں سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اویسی نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ شہر کے نام میں حیدر کو ترجیح دیتے ہیں یا کسی دوسرے نام کو پسند کریں گے۔اویسی نے کہا کہ ایسا ہی کریم نگر کے عوام کو بھی سوچنا چاہئے کہ وہ شہر کا نام کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپیل کہ تمام لوگوں کو 2014 میں ہوئی ووٹنگ سے زیادہ ووٹنگ کرنی چاہئے۔ یہ پہلی بار ہے جب نئی ریاست کے قیام کے بعد پولنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف گھر میں بیٹھنے سے کام نہیں چلے گا، ووٹ ضرور کریں۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تلنگانہ میں مہم کے دوران شہروں کا نام تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔یوگی نے کہا تھا کہ اگر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آتی ہے تو حیدرآباد کا نام بدل کر’’ بھاگیہ نگر‘‘ کر دیا جائے گا۔ وہیں کریم نگر کا نام کری پورم کرنے کی بات کہی تھی ۔انتخابی مہم کے دوران اسد الدین اویسی اور یوگی آدتیہ ناتھ میں جم کر بیان بازی ہوئی تھی۔ یوگی نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو اویسی کو حیدرآباد سے اسی طرح فرار ہونا پڑے گا، جیسے مبینہ طور پر نظام کو بھاگنا پڑا تھا ۔ اس کے جواب میں اویسی نے جوابی وار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ان کا بھی ہے، تو کوئی انہیں بھگا نہیں سکتا ہے اویسی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ تاریخ میں زیرو ہیں، یوگی کو کم از کم ہسٹری پڑھ کر ہسٹری کے متعلق بیان بازی کرنی چاہیے۔واضح ہو کہ تلنگانہ کی تمام 119 سیٹوں پر آج پولنگ ہو ئی ہے ۔ ریاست کے نتائج 11 دسمبر کو دیگر چار ریاستوں کے ساتھ ہی اعلان کیا جائے گا. ریاست میں اویسی کی پارٹی ٹی آر ایس کے ساتھ مل کر انتخابات لڑ رہی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق ٹی آر سی کا پلڑا بھاری ہے ، بی جے پی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...