فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا عمل خاموشی سے جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2018, 11:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا سلسلہ خاموشی سے جاری ہے۔ 15 جولائی 2018 سے شروع ہوا یہ سلسلہ 20 نومبر 2018 کو مکمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق 15جولائی سے 10اگست تک بوتھ لیول افسروں کو ہر پولنگ بوتھ کی حدود میں آنے والے گھروں کا معائنہ کرنا تھا، اس کے بعد 27 اگست سے 15ستمبر تک الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور 10 اکتوبر سے فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ فہرست شائع ہونے کے بعد اس مسودے پر اعتراضات کا موقع 20نومبر تک دیا جائے گا اور 20دسمبر کو تمام اعتراضات سے نپٹنے کے بعد 3 جنوری 2019 کو فہرست رائے دہندگان کو قطعیت دے دی جائے گی4؍ جنوری 2019 قطعی فہرست رائے دہندگان منظر عام پر لائی جائے گی۔اس فہرست میں ان نوجوانوں کے نام شامل کئے جائیں گے، جن کی عمر یکم جنوری 2019 تک 18 سال کی ہوگئی ہو۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے تمام ریاستی الیکشن کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس پروگرام کے مطابق فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...