کاروار: انتخابات کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لئے ’ووٹرس گائیڈ‘ تقسیم کی جائے گی۔ اُتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2018, 7:25 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 12؍اپریل (ایس او نیوز)ووٹرس کی رہنمائی اور سہولت کو نظر میں رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے ’ووٹرس گائیڈ‘ نامی کتابچہ شائع کرکے عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔اس بات کی اطلاع ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی ہے۔

کاروار آکاش وانی ایف ایم ریڈیو پر ایک انٹرویو کے دوران ڈی سی نکول نے ضلع میں انتخابات کی تیاریوں اور ووٹرس کی سہولت کو نظر میں رکھتے ہوئے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا ۔جس میں ووٹرس میں بیداری لانے کے لئے ریالی نکالنا،موٹربائک ریالی، ملینئم ووٹرس کے لئے اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے ووٹر شناختی کارڈ تقسیم کرنا،معذوروں کے لئے پیراموٹرگلائیڈنگ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ان کے اندر ووٹنگ کے تعلق سے دلچسپی اور بیداری پیداکرناجیسے پروگرام شامل ہیں۔

ڈی سی نے بتایا کہ پولنگ بوتھ میں معذورین اور عمررسیدہ افرادکے لئے وھیل چیئرز اور ریامپس کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ہر بوتھ میں حاملہ عورتوں ، معذورین اور عمر رسیدہ افراد کو قطار میں لگے بغیر سیدھے اندر جاکر پولنگ کرنے کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے انتخابی امیدواروں کے اخراجات پر پابندی کے تعلق سے بتایا کہ ہر امیدوار کو پورے الیکشن پر 28لاکھ روپے تک خرچ کرنے کی حد مقرر ہے۔ اس کے علاوہ اخباروں میں رقم دے کر نیوز چھپوانے(پیڈ نیوز) پر نگرانی کے لئے ایک میڈیا مانیٹئرنگ اورسیاسی پارٹیوں کی اشتہارات کے لئے میڈیا سرٹی فکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈی سی نکول نے بتایا کہ گزشتہ انتخابات میں ضلع شمالی کینرا میں 73فیصدی پولنگ ہوئی تھی، اس بار عوام کو چاہیے کہ یہاں 100فیصدی پولنگ کا ریکارڈ قائم کریں، جس کا نشانہ ضلع انتظامیہ نے طے کیا ہے اور ا س کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...