فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج زوروں پر، اگلے دو دنوں تک ہر پولنگ بوتھ میں کیمپ لگے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th November 2018, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍نومبر(ایس او نیو ز) فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کا سلسلہ آج سے ریاست بھر میں زور پکڑ چکا ہے۔ ووٹر لسٹوں میں جن افراد کا نام نہیں ہے ان کے ناموں کی شمولیت کے لئے آج سے تین دنوں تک ریاست کے ہر پولنگ بوتھ میں ناموں کے اندراج کا کیمپ لگا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے لوک سبھا انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی مہم کے حصے کے طور پر یہ کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ وہ نوجوان جن کی عمر یکم جنوری 2019 کو 18 سال کی ہوجائے گی وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے کے لئے اپنی رہائش کے متعلق کوئی دستاویز ، دو تصاویر کے ساتھ اپنے قریبی پولنگ بوتھ پہنچ کر فارم 6بھرتی کرکے اپنا نام درج کروایا جاسکتا ہے۔ 23,24, اور 25نومبر کو روزانہ صبح دس سے شام پانچ بجے تک ہر پولنگ بوتھ میں ناموں کے اندراج کی خصوصی مہم جاری رہے گی۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن کی ٹول فری نمبر 1950 پر کال کر کے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے رائے دہندگان کو آواز دی ہے کہ وہ اس مہم کا فائدہ اٹھائیں اور فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام درج کروائیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔