بھیونڈی فساد2016 محرم کے موقع پر پھوٹ پڑنے والے فساد میں گرفتار21؍ملزمین جیل سے رہا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2018, 10:39 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،7؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) 13  اکتوبر 2016ء کو گنجان مسلم آبادی والے صنعتی شہر بھیونڈی میں محرم کے موقع پر نکلنے والے تعزیہ کے جلوس کے دوران پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ فسادکے معاملہ میں گرفتار تمام 21؍مسلم نوجوانوں کی جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے انہیں قانونی امداد فراہم کرنیوالی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربرہ گلزار اعظمی وہ دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہدندیم ، ایڈوکیٹ ارشد شیخ ودیگر سے ملاقات کرکے انہیں قانونی امداد فراہم کیئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
ملزمین محمد توصیف محمد خان ،سلطان نسیم شاہ، سمیر مسلم انصاری، محمد جاوید عبدالمجید شیخ،محمد سراج ممتاز احمد انصاری، محمد جلیل علی حسن انصاری، محمد اسلم شیخ،محمد منیر شیخ،شاداب نجم الدین شیخ،شہباز اقبال انصاری، شبیر سلیم شاہ، نوشاد سلیم شاہ، محمد اکرم حبیب اللہ انصاری، زبیر عبدالجبار پٹھان، کمال احمد نہال احمدانصاری، رفیق شیخ،محمد افروز حنیف شیخ،محمد ابرار شیخ مومن اور فیاض جعفر خان، جلال احمد نہال احمد انصاری، سلمان ننہو شیخ کی ضمانت پر رہائی عمل میں آچکی ہے ۔

ملزمین نے دوران ملاقات کہا کہ جمعیۃ علماء کی کوششوں سے پہلے دو ملزمین کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی پھر اس کے بعد ٹرائل کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو نظیر بناتے ہوئے دیگر ملزمین کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
ملزمین نے گلزار اعظمی کو بتایا کہ مقامی پولس انہیں حاضری لگانے کے نام پر چار چار گھنٹے پولس اسٹیشن میں بیٹھنے پر مجبور کررہی ہے اور ان سے جبراً بونڈ بھی بھرایا گیا ۔ضمانت پر رہائی کے باوجود ملزمین کو پولس کے ذریعہ پریشان کیئے جانے کی شکایت پر گلزار اعظمی نے کہا کہ ایڈوکیٹ متین شیخ کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ عدالت اور اعلی پولس حکام سے مقامی پولس کے رویہ کی شکایت کریں۔

گلزار اعظمی نے ملزمین اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ان کے مقدمات کی نچلی عدالت میں بھی پیروی کی جائے گی نیز انہوں نے سوشل ورکر رئیس احمد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملزمین کے لیئے ضمانت داروں کا بندوبست کرنے کے ساتھ ان کے مقدمات کی پیروکاری بھی کی۔

ملزمین اور ان کے اہل خانہ نے گلزار اعظمی کو بھیونڈی مدعو کیا اور انہیں کہا کہ وہ ان کا اور دفاعی وکلاء کو استقبال کرنا چاہتے ہیں جس پر گلزار اعظمی نے ان سے کہا کہ وہ مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کریں۔

واضح رہے کہ 13؍ اکتوبر 2016ء کو محرم کے موقع پر بھیونڈی شہر سے تعزیہ کا جلوس نکالا گیا تھا جسے شہر میں گھمایا جارہا تھا اس دوران ہنومان مندر کے پاس چند شرپسندوں نے جلوس میں رخنہ اندازی کی کوشش کی اور شرکاء جلوس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد دونوں فرقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا اس دوران پولس بھی پتھراؤ کی زد میں آگئی اور اس کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد شاستری نگر پولس نے۲۱؍ مسلم نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات307, 395, 436, 353, 332, 336, 338, 427, 143, 147, 148, 149 ، 34اور پبلک پراپرٹی ڈیمجیس ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4نیز بامبے پولس کی دفعہ 37(1) 135 کے تحت مقدمہ قائم کیا اور ان تمام ملزمین کے خلاف فرد جرم بھی عدالت میں داخل کی تھی، مقدمہ کی باقاعدہ سماعت ابتک

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...