میسور میں سیاحت کو فروغ دینے عنقریب ویژن دستاویز،شاہی محل کو دیر تک کھلا رکھنے سمیت سیاحوں کو راغب کرنے بیشتر تجاویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش میں مختصر ' متوسط اور طویل مدتی مقاصد کے ساتھ عنقریب ویژن دستاویز لایا جائے گا۔اس دستاویز کی تیاری کی تجویز محکمہ سیاحت نے کی ہے ۔ سیاحت کو فروغ دینے کے نظریات اور ایکشن پلان کے ساتھ ساتھ اس میں ملازمتوں کی پیداوار کی راہیں اور مقامی معیشت میں اضافہ کی بھی تجاویز ہیں۔اس بات کا فیصلہ فریقین کی میٹنگ میں ہوا جس میں مختلف نجی اداروں کے 30ارکان ا ور سیاحت میں دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی۔اس میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈی رندیپ نے کی جنہو ں نے کہا کہ سیاحت پر مرکوز شہر ہونے کے باوجود سیاحت کے امکانات مکمل نہیں ہوئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ میسورو میں ہر سال سیاحت سے 3.2ملین تا 3.5ملین سیاح آتے ہیں جس سے اس شعبہ میں 50ہزار تا 80ہزار ملازمتوں کی پیداوار ہوتی ہے اور تقریباً 1200کروڑ روپے کا کاروبار ہوتا ہے ۔فریقین سے رائے لیتے ہوے ڈپٹی کمشنر نے فیصلہ کیا کہ سیاحت کے فروغ کی سرگرمیوں کے لئے روڈ میاپ تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے امکانات کو مکمل کرنے کے لئے مختلف محکمہ جات میں تال میل پر گہری توجہ اور سیاحت میں نجی اداروں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کئے گئے اہم مسائل میں سے ایک اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سیاح اس شہر میں زیادہ قیام کریں۔اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے بی ایس پرشانت صدرنشین میسورو ٹراویل مارٹ نے کہا کہ کئی سیاح کوڈوگو ' اوٹی اور کیرل کے علاوہ دیگر منزل پر پہنچنے کے لئے میسورو کو ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ وہ میسورو میں قیام کا انتخاب نہیں کررہے ہیں۔سیاحت کی آمدنی میں کمی کی یہ اہم وجہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ''میسورو میں سیاحوں کو روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے کیوں کہ تمام سیاحتی مقامات بشمول میسورو کا قلعہ اور زو شام میں بند ہوجاتے ہیں۔میسور میں ان مقامات پر فروغ دینے اور نئی ثقافتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں آنے والوں کو راغب کیا جاسکے ۔ یہ ثقافتی سرگرمیاں مستقل خصوصیت رکھنے والی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ معمول کے مطابق ثقافتی پروگرام اہم ثقافتی ورثہ کے حامل مقاما ت پر منعقد کرنے چاہئیں تاکہ میسورو کو دسہرہ سے ہٹ کر تمام موسم کے لئے ایک مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے ۔ میسورو کے محل میں داخلہ موجودہ 6بجے تک کے بجائے 7بجے تک دیا جاناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ معمول کے ثقافتی شوز بشمول مشہور پولیس بینڈ رکھنا چاہئے تاکہ سیاحو ں کو راغب کیا جائے تاکہ وہ رات میں یہاں قیام کرسکیں۔انہوں نے اس احساس کا اظہار کیا '' ٹاون ہال ' کوپنا پارک میں میوزیکل فاونٹین ' محل میں رو زانہ روشنی یا 7بجے شب کے بعد نصف گھنٹہ روشنی سے کم از کم دو دنوں تک شہر میں سیاح قیام کرسکتے ہیں۔'' تجاویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رندیپ نے کہا کہ شہر میں عنقریب 3Dمیپنگ لیزرشو ' عصری ٹکنالوجی کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ میسورو کے محل میں ساونڈ اینڈ لائٹ شو صرف کنڑ زبان میں ہے ۔ اسے انگریزی اور ہندی میں بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے سیاحت کا کیلنڈر کی تیاری کی بھی تجویز پیش کی تاکہ یہاں آنے والوں کو ہرماہ ہونے والے پروگراموں کے بارے میں معلومات ہوسکیں۔ان تقاریب کے کیلنڈر کو پیشگی طور پر 21جون بین الاقوامی یوم یوگا تک تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 250 یوگا اسکولس میں داخلوں میں 20تا 25فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔یوگا ڈے کے موقع پر کئے گئے اعلان کے بعد یہ اضافہ کیا گیا ہے تاہم سمینار ' کانفرنس اور دیگر تقاریب کے اہتمام کی ضرورت ہے تاکہ یوگا کا ذوق رکھنے والوں کے لئے یہ کام کیا جاسکے ۔ میسورو ٹراویل ایسوسی ایشن کے صدر سی اے جئے کمار نے یہ بات بتائی۔مزید سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے صحت ' یوگا ' تعلیم اور رقص کے ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے تاکہ میسورو کو سیاحتی مرکزبنانے کے لئے ذہن سازی کی جاسکے ۔مہاجن ٹورازم ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے سابق پروفیسرکے ایس ناگپتی ' سماجی جہد کار پروفیسر شیورام مالا والی نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ثقافتی پروگراموں کے علاوہ غذا اور فواکہات کے اسٹالس اور سیاحت کی معلومات کے کیوزک ان مقامات پر لگائے جانے چاہئیں۔صدر میسورو ہوٹل اونرس اسوسی ایشن سی نارائن گورا نے کہاکہ سڑک کے کاموں کے نام پر اہم سیاحتی مقامات اور اس کے اطراف بیشتر سڑکوں کو بند کرنے کا کام روکنا چاہئے کیوں کہ اس سے سیاح دور ہوجاتے ہیں۔ماحول دوست سیاحت ' واٹر اسپورٹس ' تفریحی پارک ' گنجیفا اور ان ۔ لے ورکس کے روایتی فن کو فروغ دینے ' فضائی طور پر جوڑنے ' سیاحت کے بس سرکٹ کے راستے اور دیگر کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...