کرناٹکا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے وژن2025ایک بلیوپرنٹ : ضلعی ورکشاپ میں سی ای اؤ رینوکا چدمبرم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th October 2017, 9:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:18/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) نوکرناٹکا وژن 2025نامی منصوبہ اگلے 7سالوں تک ریاست کرناٹکا کی ہمہ جہت اور چوطرفہ ترقی کی راہ بیان کرنےو الا نقشہ ہے۔ کرناٹکا کی ترقی کےلئے ہر ایک کو ساتھ لے کر ، ان کے صلاح ومشوروں کو جمع کرکے درج کرنےکی ایک اہم کاوش ہے۔ نوکرناٹکا2025منصوبہ کی سی ای اؤمحترمہ رینوکا چدمبرم نے ان خیالات کااظہار کیا۔

یہاں شہر میں منعقدہ نو کرناٹکا وژن 2025کے ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد محترمہ خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نےکہاکہ اس سے قبل وژن کے نام سے بہت ساری معلومات کو درج کرلیا گیا ہے، لیکن لوگوں کے درمیان پہنچ کر ان کی ذاتی رائے ، صلاح ، مسائل کی سماعت کرنے کے بعد اس کے لئے ان کے پا س موجود حل وغیرہ حاصل کرتے ہوئےملک میں پہلی مرتبہ ایک اہم قدم اٹھایا گیا ۔ سی ای اؤ نے ورکشاپ کے انعقاد کی غرض غایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ کے ذریعے عوام کی آراء کو جمع کرنا مقصود ہے ۔ یہ ریاست کا 15واں پروگرام ہے۔ ضلعی سطح پر ریاست کو ترقی دینےمیں کیا کیا کام انجام دینا ہے ، کہاں کہاں خامی ہے، کس طرح آگے بڑھنا چاہئے وغیرہ کے متعلق عوام کی رائے حاصل کرنےکے بعد انہیں دستاویزات کی شکل دےکر بنگلورو لے جائیں گے ۔ جہاں الگ الگ ماہرین سے گفتگو، سوچ بچار، صلاح ومشورے کے بعد منصوبہ کو عمل میں لانےکی بات کہی۔ ریاست کے ترقی کی یہ مکمل رپورٹ دسمبر میں تیار ہونے کی جانکاری دی ۔

ریاستی حکومت کی چیف سکریٹری نے منصوبے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ کسی وجہ سے ورکشاپ میں شریک نہیں ہوئے ہیں وہ فیس بک، ٹیوٹر اور ای میل کے ذریعے بھی اپنی صلاح ارسال کرسکتےہیں۔ انہوں نےزور دے کر کہا کہ شکایتیں نہ بھیجیں ، مسائل کا حل بتائیں ، ترقی جات رائے کا اظہار کرنےکی بات کہی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ورکشاپ میں اعلیٰ افسران کو باور کراتے ہوئے بتایا کہ اترکنڑا ضلع دیگر اضلاع کے مقابلے جغرافیائی اور سماجی طورپر بالکل مختلف ہے، ضلع کا زائد علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اطمینان بخش ترقی کرنا کٹھن ہے، ضلع کی 18لاکھ آبادی 12تعلقہ جات میں تقسیم ہوئی ہے،اس کے مطابق سرکاری طورپر آبادی کے تناسب سے منظورکی جانے والی امداد ضلع کے لئے کافی نہیں ہوتی ہے۔ ساحلی اور ملناڈ کے علاقوں کے لئے خصوصی امداد کی ضرور ت ہے۔ منصوبے کے تحت محکمہ سیاحت اور دستکاری کو ترغیب دیں تو ضلع میں ترقی کی کئی راہیں ہموار ہونے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے بھی خطاب کیا۔ رکن اسمبلی ستیش سئیل نے پروگرام کی صدارت کی۔اضافی ڈی سی ایچ پرسنا، ضلع پنچایت کے ایگزکیٹیو آفیسر ایل چندرشیکھر نایک، ایس پی ونایک پاٹل وغیرہ موجود تھے۔ سریش شٹی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ورکشاپ کے آخر میں سی ای اؤ رینوکا چدمبرم نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ پروگرام کے بعد پانچ اہم موضوعات پر ہوئی بحث میں رکاوٹوں، خامیوں اور ان کے حل کے لئے دئیے گئے صلاح ومشوروں کو لے کر درج کرلیا گیا ۔

زراعت ، بنیادی سہولیات، دستکاری کو فروغ ، سماجی انصاف اور اس کو طاقتور بنانے ، خدمات، تعلیم، روزگار،مہارت ، ہنرمندی ، صحت، دیہی ترقی ، شہری ترقی ، قانونی انتظا م کو لے کر ہمہ جہت رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر منصوبوں کا نفاذہوگا، آئندہ 7سالوں تک حکومت کرنے والی تین سرکاریں اس سے جڑ کر کام کرنےکی بات کہی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔