وریندر سہواگ بولے،بیوی وہ گردن ہے جو سر کو ارد گرد گھماتی ہے، ٹوئٹ وائرل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2017, 3:15 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 31جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوستانی کھلاڑی وریندر سہواگ اکثر ٹویٹر کے ذریعے بات چیت میں رہتے ہیں،ابھی ہفتہ کو سہواگ نے کچھ ایسا ٹویٹ کیا کہ وہ وائرل ہو گیا۔انہوں نے اپنی بیوی آرتی کے ساتھ تصویر ڈالی اور لکھا کہ شوہر خاندان کا سربراہ ہوتا ہے اور بیوی گردن جو سر کو ارد گرد گھماتی ہے،جو بیوی سے کرے محبت، وہ سیلفی سے کس طرح کرے انکار کرسکتاہے ۔ویرو کا یہ ٹویٹ قریب 3000بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے، وہیں 40ہزار سے زیادہ بار لائک کیا جا چکا ہے۔اس سے پہلے بھی آئی پی ایل کے دوران وریندر سہواگ نے ٹوئٹر پر تھیٹر میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور لکھا کہ ایک خوش بیوی کا مطلب ہے کہ خوش زندگی، تھیٹر میں بیوی فلم دیکھ رہی ہے، اور میں میچ ،بیوی بھی خوش اور میں بھی خوش۔

غور طلب ہے کہ بھارت کے سابق دھماکہ خیز اوپنر وریندر سہواگ اب اس کمیٹی کا حصہ ہیں، جو کھیل منی ایوارڈ اور ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ان کے ساتھ ساتھ سابق تجربہ کار کھلاڑی پی ٹی اوشا بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔ سہواگ اور پی ٹی اوشا کو اس سال کھیل منی اور ارجن ایوارڈ کے انتخاب کے لئے قائم 12رکنی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...