ہسی نے کہا کپتانی کے محاذ پر کوہلی میں نظر آتا ہے پونٹنگ والا انداز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 5:01 PM | اسپورٹس |

میلبورن13اگست(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی جس طرح سے سیریز پر سیریز جیت درج کر رہے ہیں اس لحاظ سے انہوں نے اپنے آپ کو نئی صدی کے منفرد لیڈر کے طور پر پیش کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انگریزی اخبار سے بات چیت کے دوران آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیک ہسی نے وراٹ کوہلی کی کپتانی کاموازنہ رکی پونٹنگ کی کپتانی سے کیااور ان کے کپتانی کے انداز کی تعریف کی۔ہسی نے دھونی کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

ہسی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوہلی کی کپتانی کا لطف اٹھایا ہے، ان میں میچ جیتنے کی بھوک نظر آتی ہے اور میں وراٹ میں رکی پونٹنگ کی کپتانی کی مماثلت دیکھ سکتا ہوں۔ پونٹنگ ہمیشہ کامیابی کے لئے بھوکے لگتے تھے اور ہمیشہ اپنی ٹیم کو اس کے آگے کی طرف دھکیلتے تھے۔ ایم ایس دھونی بہترین کپتان تھے اور وراٹ کے لئے دھونی کی جگہ بھر پانا چیلنج ہوگا لیکن وراٹ کو لے کر اچھی بات یہ ہے کہ وہ دھونی کے طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

ہسی نے کہا کوہلی نے اپنے انداز میں ٹیم انڈیا کی قیادت کی ہے، وہ اپنی شخصیت کو لے کر ہمیشہ سے سچے ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران ٹیم انڈیا تبدیلی کے دور سے گزر رہی تھی لیکن اب ٹیم انڈیا بہت متوازن ہے۔ یہ ہندوستانی کرکٹ کے لئے بہترین وقت ہے، کھلاڑیوں کو اپنے کپتان پر انحصار ہے اور ہر کسی کا نظریہ ایک ہے۔ ظاہری طور پر آنے والے وقت میں چیلنجز آئیں گے۔ اس دوران کپتان ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کابھی امتحان ہوگا۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 2019 ورلڈ کپ تک کھیلنے کے امکانات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ہسی نے کہاکہ ایم ایس اپنی شرائط پر ریٹائرمنٹ لینے یا نہ لینے کے قابل ہیں، اگر انہیں لگتا ہے کہ انہیں 2019 ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو ان پر کون شک کر سکتا ہے، وہ بہت ہی شائستہ اور ایماندار شخص ہیں۔اگر وہ سوچتے ہیں کہ وہ سال 2019 میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا نہیں کر سکتے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ وہاں جائیں گے، 36 سال کی عمر میں بھی وہ میرے حساب سے سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی ہیں، وہ اپنا کھیل جانتے ہیں اور اپنے جسم کا عمدہ خیال رکھ رہے ہیں، لہذا وہ جانتے ہیں کہ کب الوداع کہنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...