نئے قوانین سے کھیل دلچسپ اور پیشہ ور ہوگیا ہے: وراٹ کوہلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 11:38 AM | اسپورٹس |

ممبئی ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ونڈے کرکٹ میں قانون سے کھیل دلچسپ اور پیشہ ورہو گیا ہے۔ ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف کل سے شروع ہو رہی تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنے اتریگا تو آئی سی سی کے نئے قوانین کے تحت یہ اسکی پہلی سیریز ہوگی۔ کوہلی نے کہاکہ کچھ اصول کافی مشکل ہیں۔بلے بازکو کریزپر پہنچنے کے بعد اگر بلا ہوا میں اٹھ جاتا ہے تو بھی وہ ناٹ آوٹ ہوگا۔

ڈی آر ایس میں امپائرکے فیصلے کا اصول کچھ اصول ہے جو کافی دلچسپ ہیں۔ کیچنگ کو لے کر بھی اصول ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان نئے قوانین کے بارے میں معلومات ضروری ہے۔ شروعات میں مشکل ہوتی ہے لیکن ہمیں اسکی عادت ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے نئے قوانین سے کھیل سنسنی خیز اور پیشہ ور ہوجائے گا۔آپ کو میدان پر کئی باتوں پر دھیان دینا ہوگا جس سے کھیل کے دوران ضروری باتوں پر توجہ بڑھے گی۔نئے قوانین کے تحت سب سے اہم تبدیلی یہ ہوگی کہ ٹیمیں ڈی آر ایس کے تحت رویو نہیں گنوائیں گی اگر ایل بی ڈبلیو ریفرل امپائر کے فیصلے پر بدل جائے گا۔ آئی سی سی نے امپائروں کو یہ اجازت بھی دی ہے کہ بدسلوکی کے واقعہ پر وہ کھلاڑیوں کو باہر کر سکتے ہیں۔ باقی سبھی چیزوں سے آئی سی کی ضابطہ اخلاق کے تحت نپٹا جائے گا۔ بلے کے بیچ کی موٹائی اور کناروں کی موٹائی کو لے کربھی پابندیاں ہیں۔اس کے علاوہ کریز پار کرنے کے بعد بھی اگر بلا ہوا میں ہے تو بلے باز کو رن آوٹ نہیں مانا جائے گا۔کل اپنا 200واں ونڈے کھیلنے جا رہے کوہلی نے کہا کہ ٹیم کے لئے رینکنگ کوئی معنی نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ ہم رینکنگ کے بارے میں نہیں سوچتے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

برسٹل کیس، بین اسٹوکس کیخلاف چارج شیٹ تیار

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی باعزت کرکٹ مقابلوں کی امیدوں کو جھٹکا لگ گیا ، کلب جھگڑے کی پاداش میں ان پر عوامی مقام پر مارنے اور دنگے کے الزام میں ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ تیار کرکے مقدمہ چلانے کا اعلان ہوگیا ہے،