کوہلی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برقرار، کک آٹھویں نمبر پر پہنچے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st January 2018, 1:23 PM | اسپورٹس |

دبئی ،31؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کے بعد دوسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں جبکہ ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں ناقابل شکست ڈبل سنچری لگانے والے کک نو مقام کی چھلانگ لگا کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ملبورن اور پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے ختم ہونے کے بعد جاری ہوئی رینکنگ میں کک نے ڈبل سنچری کی بدولت سال کا اختتام ٹاپ10میں کیا۔33 سال کے اس اوپنر کی ناٹ آؤٹ 244 رنز کی اننگز سے انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 491رن بنائے۔سال کی شروعات 15ویں رینکنگ والے کک ایشز سیریز میں 10ویں درجہ بندی کے ساتھ اترے تھے۔کک 17پوائنٹس کی برتری کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ساتویں نمبر پر ہیں۔اسمتھ نے ملبورن میچ میں 76اور ناٹ آؤٹ 102 کی اننگز سے ٹاپ پراپنا مقام اور مضبوط کرلیا۔اسمتھ کے نام پر 947 پوائنٹس ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کپتان پر 54پوائنٹس کی برتری بنا رکھی ہے۔درجہ بندی کو بہتر کرنے والوں میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھی شامل ہیں۔روٹ اور چوتھے مقام پر قابض نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے برابر855 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔روٹ اور ولیمسن نے سال کا آغاز بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام سے کی تھی۔

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر روٹ اور ولیمسن سے 24ریٹنگ پوائنٹس پیچھے چھٹے نمبر پر ہیں۔انہوں نے ملبورن میں 103 اور 86رنز کی اننگز کی بدولت 30پوائنٹس حاصل کئے۔وارنر نے 2017 کا آغاز درجہ بندی میں پانچویں مقام سے کی تھی۔ گیند بازوں کی درجہ بندی میں ٹاپ نو مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 892 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔انہوں نے سال کا آغاز 810 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام سے کی تھی۔

روی چندرن اشون، روندر جڈیجہ اور رنگنا ہیراتھ نے 2017 کا آغاز ریکنگ میں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام سے اور سال کا اختتام انہوں نے تیسرے، چوتھے اور چھٹے مقام کے ساتھ کیا۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ 10 میں صرف ایک تبدیلی ہوئی ہے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز مورنے مورکل 10ویں نمبر پر آئے ہیں۔33 سال کے اس تیز گیند باز نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 21رن پر پانچ وکٹ لئے تھے جس سے ان کی درجہ بندی میں تین مقام کی بہتری ہوئی۔تقریبا دو سال میں یہ پہلی بار ہے جب مورکل رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔مورکل کے ساتھی کیشو مہاراج زمبابوے کے خلاف دوسری اننگز میں 59رن پر پانچ وکٹ جھٹک کر کیریئر کے بہترین 16ویں مقام پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈرو ں کی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے اور اشون دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 481 رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ...

پہلی بار فٹ بال کپ کیلئے قرۃ العین بلوچ کی آواز میں گانا ریلیز

روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ یوں تو کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی اینتھم سانگ جاری کردیا۔

بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی

ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کاالزام عائد ہونے پر سری لنکن ٹیم نہ صرف غصے سے بھڑک اٹھی بلکہ اس نے میدان میں بھی اترنے سے انکار کردیا تھا۔