وراٹ کوہلی نے جیت کے بعد اپنے گیند بازوں کی جم کر کی تعریف
ملبورن ،31دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا پر 137 رنز کی فتح کے بعد اپنے گیند بازوں کی جم کر تعریف کی۔جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں 53 رن پر تین وکٹ جبکہ میچ میں 86 رنز دے کر نو وکٹ حاصل کئے۔ڈیبو ٹیسٹ سیشن میں بمراہ کے نام پر اب 48 وکٹ درج ہیں جو کسی تیز گیند باز کی اپنے پہلے ٹیسٹ سیشن میں بہترین کارکردگی ہے۔بمراہ کا محمد سمیع (71 رن پر دو وکٹ) اور ایشانت شرما (40 رن پر دو وکٹ) نے اچھا ساتھ نبھایا۔ان تیز گیند بازوں نے گزشتہ ایک سال میں بیرون ملک ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان تینوں نے مل کر ایک کیلنڈر سال میں غیر ملکی سرزمین پر 134 وکٹ (بمراہ 48، ، سمیع 46 اورایشانت 40 ) حاصل کئے۔اس تینوں نے میلکم مارشل، مائیکل ہولڈنگ اور یول گارنر کی ویسٹ انڈیز کی تکڑی کا 34 سال پرانا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 1984 میں غیر ملکی دوروں پر 130 وکٹ حاصل کئے تھے۔کوہلی نے ہندوستان کے چار میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری بنانے کے بعد تیز گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پتہ تھا کہ آسٹریلیا کو پریشانی ہو گی (ہدف کا تعاقب کرنے میں) لیکن ہمارے گیند بازوں کی تعریف کرنی ہوگی ۔