تینوں فارمیٹ میں وراٹ کا 50سے زائدکااوسط، ایسا کرنے والے بنے دنیا کے اکلوتے کھلاڑی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2017, 3:55 PM | اسپورٹس |

گالے ،29جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں بھی اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا نے وراٹ کوہلی کی 17ویں ٹسٹ سنچری اور ابھینو مکند کی شاندار 81رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا کے سامنے 550رنز کا پہاڑ جیسا ہدف رکھا ہے۔سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں فلاپ رہے کپتان وراٹ کوہلی نے دوسری اننگز میں شاندار 103رنز کی اننگز کھیلی۔اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے کئی رکارڈس اپنے نام کئے ہیں۔

گالے ٹیسٹ میں سنچری جڑنے کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی اوسط اور بہتر ہو گیا۔ٹیسٹ میں ان کا بلے بازی اوسط 50.03کا ہو گیا ہے۔ون ڈے کرکٹ کی بات کریں، تو کوہلی کااوسط 54.68ہے۔اس کے علاوہ ٹی 20انٹرنیشنل میں وہ 53کی اوسط رکھتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ موجودہ وقت میں وراٹ کوہلی دنیا کے اکلوتے بلے باز ہیں، جن کا کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اوسط 50یا اس سے زیادہ کا ہے۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 17سنچریا لگائی ہیں لیکن گال ٹیسٹ میں سنچری جڑ کر انہوں نے ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں اپنا پہلی سنچری لگائی ہے۔

وراٹ کوہلی بطور کپتان اب تک کل 10ٹیسٹ سنچری جڑ چکے ہیں۔اسی کے ساتھ ہی انہوں نے اب بطور کپتان ٹسٹ سنچری لگانے کے معاملے میں سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کوپچھاڑا ہے۔کپتان رہتے ہوئے سب سے زیادہ ٹسٹ سنچری لگانے کے معاملے میں سنیل گواسکر سب سے آگے ہیں۔انہوں نے بطور کپتان کل 11سنچریاں لگائی ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے 10تو، وہیں اظہر نے 9سنچریا لگائی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...