کوچ انیل کمبلے کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں، لوگ قیاس بازی بند کریں،پاکستان کے ساتھ ہم اپنا فطری کھیل کھیلیں گے :وراٹ کوہلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2017, 12:37 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میچ سے پہلے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وراٹ نے کہا کہ ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔صحافیوں کی طرف کوچ انیل کمبلے اور ان کے درمیان تنازعہ ہونے کے سلسلے میں سوال پر وراٹ نے کہا کہ یہ صرف من گڑھت باتیں ہیں،میرے اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے،ہمارے بارے میں بہت ہی باتیں لکھی جا رہی ہیں لیکن سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ لوگ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وراٹ نے کہا کہ رائے اور اختلاف کا دور چلتا ہے،اہمیت عام سی بات ہے،ہندوستان میں لوگ اپنے سے زیادہ سوچ لیتے ہیں،میڈیا کچھ بھی لکھتا ہے لیکن ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔گزشتہ ایک سال تک کمبلے کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ان کے ساتھ کھیلنے کا اچھا تجربہ رہا۔کمبلے کے ساتھ تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ مجھے جس چیز کا علم نہیں ہوتا تو میں کوئی تبصرہ نہیں کرتا،ہمارے یہاں لوگ اپنے آپ قیاس بازی لگاتے ہیں،اگر آپ کل کچھ لکھتے ہیں اور اگر وہ غلط ہو جاتا ہے تو پھر اسے قبول کرنے کا بھی جگر ہونا چاہئے،ہمارے یہاں غلطی ہو جانے پر کوئی غلطی نہیں مانتا،اگر میں غلط ہوتا ہوں تو اسے قبول کرتا ہوں،زندگی کے ہرمعاملے میں آپ کو ہر جگہ اتفاق نہیں ہو سکتا،یہ تو عام انسانی فطرت ہے۔

پاکستان کے ساتھ بڑے میچ کے سلسلے میں کپتان کوہلی نے کہا کہ ہم اپنا فطری کھیل کھیلیں گے،ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کپتان کے طور پر کل کے بڑے میچ کو کس طرح نمٹیں گے ؟تو وراٹ نے کہا کہ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔کپتان ہونے کے بارے میں میں نے کچھ زیادہ نہیں سوچتا،میری بیٹنگ پہلے کی طرح ہے،میں دباؤ میں آنے کے بجائے اپنے مضبوط شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں،میرے لئے چاہے عام میچ ہو یا بڑے ٹورنامنٹ کا میچ، سب برابر ہے کیونکہ کرکٹ میں ہر کھیل اہم ہوتا ہے۔پاکستان کے نئے کھلاڑیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پریشانی میں ڈال سکتے ہیں لیکن ہم انہیں ہلکے میں نہیں لیں گے،ہم ٹیم کے طورپر اس بات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...