اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 11:18 AM | ملکی خبریں |

میلان،12/دسمبر(ایجنسی )بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پیر کو انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ شادی کی خبر شیئر کی۔ میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے یہ الفاظ الگ الگ ٹویٹ کیے: 'آج ہم نے ہمیشہ کے لیے پیار میں بندھے رہنے کا عہد کیا ہے۔'انھوں نے لکھا کہ وہ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت دن خاندان اور خیرخواہوں کی مدد اور پیار سے مزید خاص ہو گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ 'ہمارے اس سفر میں اہم حصہ بننے کا شکریہ۔'خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زوروں پر تھا۔ ان قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب گذشتہ دنوں انوشکا، ان کے والدین اور رشتے دار اٹلی کے لیے روانہ ہوئے اور وراٹ اور ان کے گھر والے بھی اٹلی روانہ ہوئے تھے۔خیال رہے کہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور اکثر تقاریب میں انھیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...