بصرہ میں احتجاج روکنے کے لیے ’ریزرو فورس‘ تشکیل دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2018, 12:56 PM | عالمی خبریں |

بغداد 17ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراق میں سرگرم ’الحشد الشعبی‘ شیعہ ملیشیا نے ایرانی ’باسیج‘ ملیشیا کی راہ پر چلتے ہوئے شورش زدہ شہربصرہ میں احتجاجی تحریک دبانے کے لیے ایک متوازی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی ’باسیج‘ ملیشیا بھی ملک میں ’ریزرو‘ فورس کے طورپر سپاہ پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کررہی ہے۔ الحشد نے اسی طریقے کو اپناتے ہوئے بصرہ میں تقریبا 30 ہزار مسلح عناصر پر مشتمل ایک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جو شہر میں جاری عوامی احتجاج کی تحریک کچلنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق الحشد الشعبی کے زیرانتظام فورس کی تشکیل بصرہ میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے ایرانی قونصل خانے کو نذرآتش کیے جانے کے رد عمل میں تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی موبلائزیشن فورس میں بصرہ گورنری میں شیعہ ملیشیاؤں کے یوتھ گروپوں کے ارکان شامل ہوں گے۔ انہیں خصوصی طورپر اسلحہ چلانے کی تربیت مہیا کی جائے گی۔بصرہ میں قائم موبلائیزیشن فورس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی فورس کے قیام کا مقصد ’گندے اور تخریب کار‘ عناصر سے علاقے ک پاک کرنا ہے۔ بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رضاکارانہ طورپر اس فورس میں شامل ہونا شروع ہوجائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ’ریزرو ٹاسک فورس‘ کے 10 گروپ بنائے جائیں گے جو بصرہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کریں گے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نئی فورس کے قیام کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مسلح عناصر کو فوجیوں کے برابر مالی مراعات، اسلحہ اور دیگر عسکری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ یہ سب کچھ نہیں وزارت دفاع سے رجوع کیے بغیر حاصل ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...