ہوناور کی صورت حال معمول پر :واٹس اپ، فیس بک وغیرہ پر کڑی نگاہ : ڈی سی نکول کی شہریوں اور لیڈران سے میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2017, 9:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:10/ دسمبر(ایس اؤنیوز)گذشتہ چار دنوں سے فسادات سے متاثرہ شہر ہوناور میں حالات بہتر ہورہے ہیں اور پیر سے شہر معمول پر لوٹ رہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی ۔

اتوار کو ضلع ایس پی اور تحصیلدار کی موجودگی میں ہوناور کے مختلف اداروں اور تنظیموں کے قریب 50سے زائد لیڈران کے ساتھ ڈی سی ایس ایس نکول نے گفتگو کرتے ہوئے شہر کے حالات کا تجزیہ کیا۔اور کہاکہ پیر سے شہر کی تمام دکانیں کھلیں گی ، اسکول اورکالجس بھی حسب معمول جاری رہیں گے۔ پٹرول بنک وغیرہ بھی کھولے جائیں گے اور حالات پوری طرح معمول پر لوٹیں گے۔ ڈی سی نے بتایاکہ پیشگی اقدامات کے طورپر ایس پی صاحب نے شہر میں پولس کا سخت بندوبست رکھتے ہوئے چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متنازعہ جگہ کے متعلق میٹنگ میں موجود لیڈران کو بتایا کہ متنازعہ جگہ کا سروے کیا جائےگا،اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی  افواہوں پر دھیان نہ دینے اور حالات کو پرامن اور خوشگوار بنانے میں مکمل تعاون کرنےکی انہوں نے عوام سے اپیل کی۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ ہنگامہ کی وجوہات کے متعلق منی پال اسپتال اور دیگر ذرائع سے جانکاری حاصل کی گئی ہے اور معاملے کو لے کر جانچ تیز ی کے ساتھ جاری ہے۔

ڈی سی نے سوشیل میڈیا واٹس اپ، فیس بک پر جاری اشتعال انگیزی کے خلاف سخت کارروائی کی بات کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیاپر جھوٹی افواہوں کو پھیلاتے ہوئے اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ ابھی تک ایسے اشتعال انگیز پوسٹ پھیلانے والوں کے اسکرین شاٹ لے کر ان کے متعلق جانکاری حاصل کی گئی ہے اور اسکرین شاٹ کو بھی جمع کرلیا گیا ہے ۔  انہوں نے انتباہ دیا کہ خاطیوں کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی قانون کےمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر فیس بک، ٹیوٹر ، واٹس اپ کے گروپوں میں اشتعال انگیز پوسٹ نظر آئیں تو ان پیغامات کے اسکرین شاٹ لے کر محکمہ پولس کے کنٹرول روم موبائیل نمبر 94808052010اور ڈی سی دفتر واٹس اپ کمپلنٹ موبائیل نمبر 9483511015پر ارسال کرنے کی بھی انہوں نے اپیل کی ہے۔

میٹنگ میں ہوناور معاملے کو معمول پر لانے اور حالات کو قابومیں رکھنے کے لئےمقامی پی ایس آئی آنند مورتی کی خدمات کا کھل کر اعتراف کرتے ہوئے ان کی ستائش کی گئی ۔ آنند مورتی کے متعلق کہاگیا کہ انہوں نے اپنے فرائض کو بحسن وخوبی انجام دیاہےاور حالات کو مزید بگڑنے نہ دینے میں ان کاکردار اہم ہونے پر لیڈران نے ستائش کی ہے۔ گذشتہ چار دنوں سے شہر میں امن کو بحال کرنے میں شہریوں سے ان کی جانب سے کی گئی اپیل اور کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...