وینکیانائیڈونے واجپئی کوآزادہندوستان کاسب سے بڑالیڈربتاکرخراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈونے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کوملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔نائیڈو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ یہ خبرانتہائی افسوسناک ہے کہ اٹل جی نہیں رہے۔میں آج صبح ہی ان کی صحت کی معلومات لینے کے لیے ایمس گیاتھا۔میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں کہ یہ المناک خبر اتنی جلدی مل جائے گی۔نائیڈو نے واجپئی کو آزاد بھارت کا سب سے بڑا لیڈر بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں نظام حکومت کو بہتر بنانے اور جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں ان کی شراکت ناقابل فراموش ہے۔نائب صدر نے کہاہے کہ23جماعتوں کی مشترکہ حکومت کو کامیاب طریقے سے چلانا، اٹل جی کی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی قیادت صلاحیت کی نایاب مثال ہے۔