نائب صدر کے طور پر وینکیا نائیڈو نے ایک سال مکمل کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:14 AM | ملکی خبریں |

آحیدرآباد:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے صدرنشین کے طورپر ایم وینکیا نائیڈو نے ایک سال مکمل کرلیا۔ایک دانش مندیاستداں،غیر معمولی مقرر وینکیا نائیڈونے 11اگست2017کو ملک کے 15ویں نائب صدر جمہوریہ کے طورپر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ طلبہ کے لیڈر سے مرکزی وزیر بننے تک کے اپنے طویل سیاسی کیرئیر کے دوران نائیڈو نے کئی امتیازی درجات حاصل کئے اور انہوں نے ملک کے دوسرے اہم عہدہ تک رسائیحاصل کی۔انہوں نے پہلی مرتبہ سات شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کاے اور دہلی کے باہر کا بھی کئی مرتبہ دورہ کیا ۔نائیڈو نے دہلی کے باہر 60مرتبہ دورہ کیا جبکہ جملہ انہوں نے مختلف مقامات کے انہوں نے 313دورے کئے۔ان سے ایک سال کے دوران 450افراد نے ملاقات کی۔ 11زبانوں(ہندی،انگریزی،تلگو،تمل ،کنڑ،ملیالم،آسامی،اڑیہ،گجراتی،بنگالی اور مراٹھی )میں 16مضامین شائع کئے گئے۔نائب صدر جمہوریہ کے طور پر انہوں نے 56یونیورسٹیز اوراعلی تعلیم کے اداروں کا دورہ کیا اور 29کانوکیشن کے خطابات کئے۔نائب صدرجمہوریہ کے طور پرانہوں نے اپناپہلا دورہ گواٹامالا ،پناما اور پیرو کا کیا۔اس دورہ کے دوران باہمی اور کثیر جہتی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے ہندوستان میں 22ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ کثیر جہتی مسائل پر بات چیت کی ۔ان میں جرمنی ،سوئٹزرلینڈ،بلجیم ،اردن ،ایران ،آرمینیا کے صدور،بھوٹان کے شاہ اورپرنس آغاخان کے ساتھ ساتھ افغانستان،زمبابوے،یوگانڈا،ملاوی کے صدور،نیپال ،کمبوڈیا،اٹلی کے وزرائے اعظم ،سربیا،ترکمانستان کے نائب وزرائے اعظم ،ازبکستان ،لیتھوانا اور مالٹاکے وزرائے خارجہ سے بھی انہوں نے ملاقات کی ۔نائیڈو کی صدارت میں ایوان بالا میں نئی سہولتوں کا آغاز ہوا جن میں پانچ زبانوں (ڈوگری،کشمیری،کونکنی ،سندھی اور سنتھیال )کا ایک ساتھ ترجمہ بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔