بھٹکل نیمدی کیندرا میں انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ؛ رشوت لینے کے دوران ولیج اکاونٹنٹ جال میں پھنس گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2018, 2:32 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب واقع نیمدی کیندرا (راشن کارڈ بنانے کا مرکز) پر آج انٹی کرپشن بیورو(ACB) کے آفسران نے چھاپہ مارتے ہوئے   یہاں کے ولیج اکاونٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرلیا۔  واقعہ آج بدھ صبح پیش آیا۔  ملزم کی شناخت انیّا لمانی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جو آدھار کارڈ ،  راشن کارڈ اور  زمینات کے ریکارڈس  و دیگر کاغذات  بنانے کے کام پر مامور تھا۔

بتایا گیا ہے  کہ  انیّا لمانی  کے تعلق سے شکایت عام تھی کہ وہ پیسہ لئے بغیر کوئی کام نہیں کرتا تھا، اور کسی بھی  کام کے لئے رشوت طلب کرتا تھا، اطلاع کے مطابق  جب انیّا لمانی نے  گنپتی نائک نامی ایک شخص سے زمینات کے کاغذات  (وارثہ داخلہ)  سے ایک نام نکلوانے کے لئے رشوت طلب کئے تو گنپتی نائک   نے  اس شخص کو سبق سکھانے کی ٹھان لی۔

بتایا گیا ہے کہ  گنپتی نائک کے بھائی منجوناتھ نائک کا انتقال ہوا تھا،  جس کا نام جائیداد کے کاغذات سے نکالنے کے لئے  منجوناتھ نائک کی بیوہ کے نام سے اکتوبر میں عرضی داخل کی گئی تھی  ، مگر اس کام کے لئے  انیّا لمانی نے دو ہزار روپئے رشوت طلب کئے۔

  گنپتی نائک نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اُس نے اس  تعلق سے کاروار میں انٹی کرپشن بیورو کو جانکاری دی۔ اے سی بی نے  انیّا لمانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لئے  جال بچھایا اور اُسی کے تحت آج  انہوں نے عین رشوت لینے کے دوران نیمدی کیندرا پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کی کاروائی میں انٹی کرپشن بیورو کے ڈی وائی ایس پی گریش کے ساتھ دیگر آفسران موجود تھے۔

انیّا لمانی کو اے سی بی عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...