بی جے پی ایم ایل اے آنند سنگھ نے کرناٹک اسمبلی سے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th January 2018, 12:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28؍ جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وجے نگر کے بی جے پی ممبر اسمبلی آنند سنگھ نے کرناٹک اسمبلی سے اپنا استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے اندر اختلاف اور گروہ بندی سے تنگ آ چکے ہیں۔ ممبر اسمبلی نے رانے بننور میں کرناٹک اسمبلی کے صدر کے بی کولیواڈ اس کی رہائش گاہ پہنچ کر استعفیٰ دیا، کولیواڈ نے ان کااستعفیٰ قبول کرلیاہے،بعد میں سنگھ نے صحافی کو بتایا کہ وہ پارٹی کے اندر اختلاف اور گروہ بندی کے ساتھ تنگ آچکے تھے۔بی جے پی سے ان کے استعفیٰ کے ایک دن بعد ان کے حامیوں نے بھی پارٹی چھوڑتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے لیڈرکے لیے کام کریں گے۔یہ استعفیٰ اس وقت آیا جب چند مہینے بعد اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...