وجئے شنکر نے بی جے پی کے سوٹ کیس کلچر کو بے نقاب کیا ہے: سی ایم ابراہیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈر سی ایس وجئے شنکر نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں رشوت خوری اور سوٹ کیس کی سیاست کا بازار کافی گرم ہے۔اس پارٹی میں صرف جھوٹ ہی چلتا ہے۔ وجئے شنکر کے اس بیان کا سینئر کانگریس لیڈر اور رکن کونسل سی ایم ابراہیم نے خیر مقدم کیا اور کہاکہ وجئے شنکر کی حقیقت بیانی بی جے پی کی موجودہ صورتحال کا آئینہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہوم آفس کاویری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں جب سے مودی اقتدار پر آئے ہیں پارٹی کے لیڈران کچھ بھی کہنے سے خوفزدہ ہیں ۔تاہم وجئے شنکر نے کافی جرأت دکھاتے ہوئے اس سچائی کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایچ وجئے شنکر کا بی جے پی کے کچھ دیانتدار لیڈروں میں شمار ہوتاہے۔ انہوں نے کافی ذمہ داری کے ساتھ جو بیان دیا ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ بی جے پی ریاست میں کس حد تک گر چکی ہے۔ کانگریس کے خلاف چارج شیٹ منظر عام پر لانے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے سی ایم ابراہیم نے کہاکہ وجئے شنکر نے پارٹی کے خلاف جو چارج شیٹ منظر عام پر لائی ہے یڈیورپا پہلے اس کا جواب دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے بار بار من کی بات کی وجہ سے ملک کے عوام اکتا چکے ہیں ، اب وہ چاہتے ہیں کہ کام کی بات کی جائے۔ ریاست میں سدرامیا حکومت نے ہمیشہ کام کی باتیں کی ہے ، من کی بات کرکے عوام کو گمراہ کرنا کانگریس لیڈروں کو نہیں آتا۔ معروف فلم اداکار پرکاش رائے کی طرف سے گوری لنکیش معاملہ میں وزیر اعظم مودی پر کی گئی نکتہ چینی کو بجا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بعض بی جے پی کارندوں کی طرف سے عدالتوں میں مقدمات پر تبصرہ کرتے ہوئے ابراہیم نے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی سچ برداشت نہیں کرتی۔ انہوں نے کیرلا میں بی جے پی کی ریلی کو ادھورا چھوڑ کر امیت شا کے دہلی لوٹ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ریلی میں جب لوگ ہی نہیں تھے تو امیت شا وہاں رہ کر کیا کرتے۔ امیت شا اور یوگی نے خود پہنچ کر کیرلا میں بی جے پی کی کسمپرسی کا نظارہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔