وجئے ملیا اصل قرض ادا کرنے تیار پیشکش قبول کرنے بینکوں سے مفرور،اقتصادی مجرم کی درخواست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک کے مفرور اقتصادی مجرم اور شراب کے کاروباری وجئے ملیا نے کہا ہے کہ وہ بینکوں کا سو فیصد قرض ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ملیا نے ٹوئٹ کرکے آج کہا کہ وہ بینکوں سے لئے گئے قرض کی سو فیصد اصل رقم لوٹانے کے لئے تیار ہیں، لیکن وہ سود نہیں چکا سکتے ہیں۔

ملیا نے کہا کہ سیاستدان اور میڈیا مجھے مسلسل پبلک سیکٹرکے بینکوں سے پیسہ لے کر بھاگنے والے مجرم کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ یہ پوری طرح جھوٹ ہے ۔ مجھے نہیں پتہ کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے سامنے قرض کے تصفیہ کی تجویز پر منصفانہ طور پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ملیا نے کہاکہ کنگ فشر ایئر لائنز کے اقتصادی بحران کا بڑا سبب ہوا بازی ایندھن ( ایویئیشن فیول ۔اے ٹی ایف) کی زیادہ قیمتیں ہیں۔ کنگ فشر ایک شاندار ایئر لائنز تھی جس نے سب سے زیادہ140ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل کی خریداری کی تھی۔ اسی وجہ سے خسارہ بڑھ گیا اور بینکوں کا پیسہ ایئر لائنز میں لگ گیا۔ میں نے انہیں اصل رقم کا سو فیصد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین دہائی سے ہندوستان کے سب سے زیادہ شراب تیار کرنے والے گروپ کے آپریٹر کے طور پر ہم نے ملک کی ریونیو میں ہزاروں کروڑ کا تعاون کیا ہے ۔ کنگ فشر ایئر لائنز نے بھی آمدنی میں بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ سب سے اچھے ایئر لائنز کو کھونے کا دکھ ہے ، لیکن اب بھی بینکوں کا پیسہ لوٹانے کیلئے میں نے تجویز پیش کی ہے ، تاکہ بینکوں کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی حوالگی کے فیصلہ کے بارے میں میڈیا کے فوری تجزیے دیکھے ہیں۔ وہ ایک الگ مسئلہ ہے اور اس بارے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اہم مسئلہ عوام کا پیسہ ہے اور وہ سو فیصد پیسہ لوٹانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بینکوں اور حکومت سے خاکسارانہ درخواست کی ہے کہ اس پیسے کو لے لیں۔قابل ذکر ہے کہ وجئے ملیاپر بینکوں کے9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور وہ ملک چھوڑ کر لندن میں قیام پذیر ہیں ۔ دہلی کی ایک عدالت نے ملیا کو بھگوڑا اقتصادی مجرم قرار دیا ہوا ہے ۔

غور طلب ہے کہ وجئے ملیا کا یہ ٹوئٹ کہ وہ اصل قرض ادا کردیں گے ۔اگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں مبینہ بچولیے کرسچین مشیل کے دوبئی سے ہندوستان حوالے کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹے بعد آیا ہے ۔مرکزی حکومت وجئے ملیا، نیرومودی اور مہیل چوکسی جیسے اقتصادی مجرموں کو بھی ہندوستانی حکومت واپس لانے کی باقاعدہ کوشش میں ہے ۔ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ مشیل کی طرح ان تینوں کو بھی جلد ہندوستان لایا جائے گا۔ وجئے ملیا نے بینکوں سے ان کی پیشکش قبول کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دہرایا ہے کہ بینکوں سے اتنا زیادہ قرض کنگ فشر ایرلائنس کو چلانے کے لئے لیا گیا حالانکہ یہ کمپنی اب بند ہوچکی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...