وزیر کھیل گوئل نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو نوازا

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 27th July 2017, 6:21 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،27جولائی(آئی این ایس انڈیا): وزیر کھیل وجے گوئل نے جمعرات کو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے نوازا۔گوئل نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متالی راج کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم بھلے ہی میزبان انگلینڈ کے خلاف خطابی مقابلے میں نو رن سے ہار گئی ہو، لیکن انہوں نے پورے ملک کے دلوں کو جیت لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کیا ہے کہ ان کے لئے کسی بھی قسم کی تعریف کم ہوگی۔ورلڈ کپ میں رنر اپ ہونے کے باوجود مجھے لگتا ہے کہ خواتین ٹیم نے فائنل جیت لیا ہے کیونکہ انہوں نے پورے ملک کے دلوں کو جیت لیا ہے اور پورے ملک کے دلوں کو جیتنا اتنی بڑی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ اگر آپ کھیلیں گے، آپ بڑھیں گے۔
وزیر کھیل نے مزید کہا کہ 50اوور کے ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی کے بعد ملک بھر کے لوگ خواتین کرکٹروں کے بارے میں مزید آگاہ ہو گئے ہیں۔ورلڈ کپ سے پہلے خواتین کی ٹیم کے بارے میں لوگوں کو زیادہ معلومات نہیں تھی، لیکن اب ورلڈ کپ کے خطابی مقابلے کے بعد لوگ تمام خواتین کھلاڑیوں کے بارے میں جانتے ہیں،تو میں متالی راج اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کو بھی مبارک باد دینا چاہتا ہوں،ساتھ ہی کوچ، ٹیم منیجر اور معاون عملے کو بھی مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔
غور طلب ہے کہ انگلینڈ نے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کو 9رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ پر قبضہ کیا۔انگلینڈ کی طرف سے انا شرابولل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46رنز دے کر 6وکٹ لئے۔229رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہندوستانی ٹیم ایک وقت تین وکٹ پر 191رنز بنا کر اچھی حالت میں تھی۔آخری 12گیندوں پر ٹیم کو جیت کے لئے 11رنز درکار تھے، لیکن ہندوستانی ٹیم 219رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...