ای وی ایم پر تنقید کو لے کر وجے گوئل نے کیجریوال پر نشانہ سادھا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 3:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں شکست اور کل ایم سی ڈ ی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ای وی ایم پر سوال اٹھایا تھا، اس کی وجہ سے ان کی چاروں طرف تنقید ہو رہی ہے۔اسی کڑی میں مرکزی حکومت میں وزیر اور بی جے پی لیڈر وجے گوئل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اروند کیجریوال پر تنقید کی ہے۔وجے گوئل نے ٹویٹ کیا،”بیٹھے بیٹھے کیا کریں،کرنا ہے کچھ کام، شروع کرو ای وی ایم بہانہ لے کر ڈرامہ کوئین کیجریوال کا نام“۔انہوں نے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ کھانسنے اور جمہوری اداروں اور کاموں پر الزام لگانے کے بجائے بہتر ہو گا کہ آپ الیکشن لڑیں،جو آپ کے ذاتی مفادات کے مطابق ہیں۔ اس کے بعد گوئل نے ٹوئٹ کرکے کہا، اوہ نو ناٹ اگین، جاؤ جلدی جاؤ،ڈاکٹر کو فون کرو،نبض دکھاؤ،کیجریوال کا حال بتاؤ، ان کا ای وی ایم بخارپھر سے شروع ہو گیا ہے۔دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ریاستی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ای وی ایم کی گڑبڑی کی شکایات کے درمیان کیجریوال نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اس بارے میں کیا کر رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پرچیاں لے کر جانے والے رائے دہندگان کو بھی ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...