وائدیہی انسٹی ٹیوٹ ٹرسٹی کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ 50؍کروڑ کی رقم ضبط، 256؍کروڑ کی غیرقانونی آمدنی کا اعتراف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2016, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:28/ستمبر(ایس او نیوز/صدیق آلدوری) آج ملک بھرمیں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی بھرمارہے جہاں میڈیکل سیٹ کے لئے ڈونیشن کی شکل میں 80؍لاکھ تا ایک کروڑ سے زائد کی رقم وصول کرکے آج ڈاکٹری کی تعلیم کو بزنس بنالیاگیاہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو اس سلسلہ میں متعدد شکایات موصول ہونے پر ڈی کے آدی کیشولونامی شراب کے تاجر کے خاندان کی ملکیت وائدیہی گروپ کی میڈیکل کالجوں اور اس گروپ کے ٹرسٹیوں کے گھروں پر 23؍ستمبر سے انکم ٹیکس محکمہ نے چھاپے مارنے شروع کئے۔ جمعہ کے دن سرینواس ٹرسٹ کے ماتحت چلائی جانے عالی وائدیہی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کالج پرچھاپہ مارکر تقریباً 50؍کروڑ کی رقم جو 500 اور 1000؍روپئے کے بنڈلوں کی شکل میں تھی ضبط کی گئی ہے۔ اس ٹرسٹ نے 265؍کروڑ سے زائد غیرقانونی آمدنی کا بھی اعتراف کیاہے اور یہ ٹرسٹ آندھرا، تملناڈو اور دہلی میں بھی میڈیکل کالج چلارہاہے۔ کرناٹک میں یہ اب تک کا انکم ٹیکس کا سب سے بڑا چھاپہ مانا جارہاہے۔ اس سے قبل پدوچیری کی ایک میڈیکل کالج چلانے والے ٹرسٹ پر چھاپہ مارکر 82؍کروڑ کی غیرقانونی رقم ضبط کی گئی تھی۔ کرناٹک میں دسمبر 2015ء میں رائچور کی نوودیا ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے میڈیکل کالج پر چھاپہ مارکر 195؍کروڑ کی رقم ضبط کی گی تھی۔ موجودہ چھاپہ اب تک کا سب سے بڑا چھاپہ مانا جارہاہے۔ وہائٹ فیلڈ میں واقع اس میڈیکل کالج نے غیرقانونی طریقہ سے 265؍ کروڑ کا ٹیکس بچانے کی کوشش کی ہے۔ کرناٹک میں 46؍میڈیکل کالج قائم ہیں۔ جن میں 14؍سرکاری میڈیکل کالج ہیں۔ بقیہ پرائیویٹ میڈیکل کالج اور مائنارٹی اور ڈیمڈ میڈیکل کالج ہیں۔ پرائیویٹ کالجوں میں 15؍فیصد سیٹیں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت بھرتی کی جاتی ہیں اور چند پرائیویٹ میڈیکل کالج 80لاکھ تا 1.20؍ کروڑ روپئے ڈونیشن لے کر مالدار گھرانوں کے بچوں کو داخلہ دیتے ہیں۔ میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کورس کے لئے ایک کروڑ تا2.5؍ کروڑ ڈونیشن لیاجاتاہے۔ چند ماہ قبل انکم ٹیکس محکمہ نے رامیا میڈیکل کالج گروپ پر بھی چھاپہ مارا تھا اور یہاں 275؍ کروڑ ٹیکس دھوکہ کا پتہ چلا تھا۔ 2013ء میں وائدیہی گروپ کے میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں پر چھاپہ مارکر ڈونیشن کی شکل میں لی گئی 28.31؍کروڑ کی رقم ضبط کی گئی تھی اور محکمہ انکم ٹیکس نے اپنی فائل رپورٹ میں کہاتھاکہ اس گروپ نے محکمہ کو ٹیکس کی شکل میں 174.85؍کروڑ کا دھوکہ دیاہے۔ وائدیہی گروپ کی جانب سے میڈیکل ڈینٹل، پیرامیڈیکل اور نرسنگ کالجوں کے علاوہ ایک اسپتال بھی چلایا جارہاہے۔ اس کے علاوہ لبک سائڈ اسپتال اور کئی ڈیاگناسٹک سنٹرس چلائے جاتے ہیں۔ بیدر اور مغربی بنگال میں اس گروپ نے 2؍عدد 300؍بستروں والے ہائی ٹیک اسپتالوں میں بھی سرمایہ لگایا ہے۔ کل کے آئی ٹی چھاپہ ماری کی تفصیلات آج پریس کانفرنس میں بتاتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی چیف نوتن وڈیر نے کہاکہ آدی کیٹولو گروپ آف کمپنیز پر چھاپہ کے دوران 50؍کروڑ کا کالا دھن ہاتھ لگاہے۔ 50؍کروڑ کی رقم ڈونیشن کی شکل میں آنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس ضمن میں ڈونیشن دینے والے کی جائیداد کے سلسلہ میں معلومات اکٹھا کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں کمپنیز کی جانب سے 261؍کروڑ کی رقم کی غیرقانونی تبادلہ کی بھی خبر ہے۔ اگر اس رقم کا غیرقانونی ہونا ثابت ہوجائے تو وڈیر نے سخت قانونی کارروائی کئے جانے کی بات کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...