ودھان سودھا کی ڈائمنڈ جوبلی کا رنگا رنگ پروگرام؛صدر ہند رامناتھ کووند لیجسلیچر اجلاس سے خطاب کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 12:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاست کے مرکز اقتدار ودھان سودھا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 25اور26اکتوبر کو یہ تقریبات ودھان سودھا میں ہی منعقد ہونے جارہی ہیں۔ اس کیلئے ودھان سودھا کے رنگ وروغن کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔ ودھان سودھا کے داخلی اور باہری حصوں کی سجاوٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رامن ناتھ کووند اس موقع پر اسمبلی ہال میں لیجسلیچر کے خصوصی اجلاس سے مخاطب بھی ہوں گے، اس دن ودھان سودھا کو بقعہ نوۂ نور بنانے کیلئے روشنیوں کا زبردست انتظام کیاگیا ہے۔ 25 اکتوبر کی صبح گیارہ بجے صدر ہند رامناتھ کووند لیجسلیچر کے مشترکہ اجلاس سے مخاطب ہوکر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وہ لیجسلیٹیو کونسل ہال کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ودھان سودھا اور وکاس سودھا کے درمیان موجود گاندھی مجسمہ کے پاس تمام منتخب نمائندوں کے ہمراہ ایک فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد بینکویٹ ہال میں لنچ کا انتظام رہے گا۔ تین بجے اسی بینکویٹ ہال میں معروف فلم ساز گریش کاسرولی کی طرف سے تیار شدہ ودھان سودھا کی تعمیر پر دستاویزی فلم دکھائی جائے گی اور کمسن ادا کار ماسٹر کشن کی طرف سے پیش کئے جانے والے ورچول ریالیٹی کامظاہرہ ہوگا۔ شام پانچ تا چھ بجے ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے جو ودھان سودھا کے مشرقی گیٹ پر موجود بڑی سیڑھیوں کے پاس منعقد ہوگا۔ شام چھ تا ساڑھے چھ بجے ودھان سودھا کے افتتاحی جلسہ کے موقع پر ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی تقریر پیش کی جائے گی۔ساتھ ہی ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ کے سی ریڈی اور ودھان سودھا کے معمار وزیر اعلیٰ کینگل ہنومنتیا اور کڑیدال منجپا کے مجسموں کی گل پوشی ہوگی۔ ساتھ ہی معروف موسیقار ہمسا لیکھا کی طرف سے شام سات بجے ایک موسیقی پروگرام پیش کیا جائے گا۔ ان تمام پروگراموں میں گورنر واجوبھائی والا ، وزیر اعلیٰ سدرامیا ، اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ ، کونسل چیرمین شنکر مورتی، اپوزیشن لیڈران جگدیش شٹر ، ایشورپا ، سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور دیگر اہم شخصیات موجود رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔