ودھان سودھا ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سادگی سے منانے سدرامیا کا فیصلہ،اراکین اسمبلی کو سونے کے بسکٹ دینے کی تجویز نامنظور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)ودھان سودھا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے نام پر کروڑوں روپیوں کا اصراف کرنے پر وزیراعلیٰ سدرامیا نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ اور کونسل چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی سے کہا ہے کہ ان تقریبات کو سادگی سے بھی منایا جاسکتا ہے۔ان تقریبات کے موقع پر اراکین اسمبلی و کونسل کو 50گرام کا سونے کا بسکٹ اور سکریٹریٹ کے عملے کو چاندی کا برتن دینے کی تجویز کو وزیراعلیٰ سدرامیا نے ناپسند کرتے ہوئے کہاکہ اسے رد کردیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں گزشتہ دوسال سے خشک سالی کی سنگین صورتحال رہی ہے، برسوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اچھی بارش دیکھنے کو ملی ہے۔ لیکن اس بارش کی وجہ سے بھی لوگ مصیبت میں مبتلا ہوگئے ہیں ، ان حالات میں کروڑوں روپیوں کا اصراف کرنا درست نہیں۔ ریاستی سکریٹریٹ کی طرف سے اراکین اسمبلی کو سونے کے بسکٹ اور عملے کو چاندی کے برتن دینے کے فیصلے پر عوامی حلقوں میں جاری مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ اس طرح کے بیش قیمتی تحفے سرکاری خزانے سے دینے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ یاد رہے کہ جنتادل (ایس) اراکین نے پہل کرتے ہوئے سکریٹریٹ کی طرف سے دئے جانے والے تحفوں کو قبول کرنے سے انکا ر کردیاتھا، اس کے بعد بی جے پی نے بھی اعلان کیا کہ اس کے اراکین اسمبلی سونے کے بسکٹ نہیں لیں گے۔ کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر سونے کے بسکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ایسے وقت میں جبکہ انتخابات سر پر ہیں حکومت کی طرف سے اس طرح کا اصراف کسی کو پسند نہیں آیا۔ بتایاجاتا ہے کہ حالیہ ریاستی کابینہ میٹنگ کے دوران بھی ریاست کے سینئر وزراء بشمول ٹی بی جئے چندرا، کاگوڈ تمپا، روشن بیگ اور دیگر نے ودھان سودھا کی ڈائمنڈ جوبلی کے نام پر بے جا اصراف کو ناپسندیدہ قرار دیا تھااور وزیراعلیٰ سدرامیا سے اس معاملے میں اسپیکر اور کونسل چیرمین سے نمائندگی کی گذارش کی تھی۔ چونکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا محکمۂ مالیات کے سربراہ ہیں اس سلسلے میں جب فائل سکریٹریٹ سے ان کے سامنے آئی تو انہوں نے سونے کے بسکٹ اور چاندی کے برتن مہیا کرانے کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے اس فیصلے کے بعد محکمۂ مالیات نے بھی اس کیلئے فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کے سبب بڑے پیمانے پر تقریبات پر روک لگ گئی۔اب ودھان سودھا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات دوروزہ مشترکہ اجلاس صدر ہند رامناتھ کووند کے خطاب اور معروف پاپ سنگر رکیکیج کی موسیقی تک ہی محدود رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...