راجستھان میں افرازالاسلام کا قاتل شبمھو لال ریگر نے سسٹم کو دکھایا ٹھینگا، جیل کے اندر بنایااشتعال انگیز ویڈیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2018, 12:25 AM | ملکی خبریں |

جے پور19 فروری ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)  راجستھان کے راجسمندمیں افرازالاسلام کے وحشیانہ قتل کا ملزم شبمھو لال ریگر اس وقت جودھپور کی جیل میں ہے۔نجی ٹی ویNDTVنے دعویٰ کیاہے کہ اسے ایک خصوصی ویڈیوہاتھ لگاہے۔ جس میں شبمھو لال ریگر نفرت پھیلانے والی باتیں کررہاہے۔

ویڈیو میں وہ لوگوں کو اقلیتوں کے خلاف بھڑکارہاہے۔ ساتھ ہی کہہ رہا ہے کہ اس نے جو کیا، اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہا ہے کہ یہ ویڈیو جودھپور کی جیل سے بنا رہاہے۔ ویڈیوکے سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر جیل میں بند قتل کے ملزم کوویڈیوبنانے کے لیے جیل میں موبائل فون کس طرح ملا؟ اسے جیل کی حفاظت میں بہت بڑی کمی سمجھی جاسکتی ہے ۔

جب این ڈی ٹی وی نے اس ویڈیو کو لے کر راجستھان کے وزیر داخلہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مکمل حقیقت سامنے آنے کے بعد وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔

واضح ہو کہ راجستھان کے راجسمند علاقے میں مغربی بنگال کے مالدہ کے رہنے والے 48 سالہ مسلم مزدور محمد افرازالاسلام کو مفروضہ’لو جہاد‘ کا بدلہ لینے کے نام پر شمبھولال ریگر نے ظالمانہ او روحشیانہ قتل کیا تھا اور بعد میں لاش کو مٹی کا تیل ڈال کر جلا دیا تھا۔ اس واقعہ کا بھی اس نے ویڈیو بنا لیا تھا۔ ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں کہرام مچ گیا، حامی بھی اس کے سامنے آگئے اور مخالفین اور مذمت کرنے والے بھی ۔ آنا فانا میں پولیس نے شبھولال کو گرفتار کر لیا تھا۔ تحقیق میں پتہ چلا کہ تین بچوں کا باپ 33 سالہ ریگر، فون پر نفرت آمیز ویڈیو دیکھتا تھا اور وہ کئی ماہ سے مستقل بے روزگار بھی تھا اس بات کا بھی پتہ چلا تھا کہ  وہ کئی ہندو انتہا پسند گروپوں کا حصہ بھی رہا ہے۔ وہ راجسمند میں ایک مشترکہ خاندان میں رہتا ہے اور اس کے والدین گجرات میں کام کرتے ہیں۔ اس کی بڑی بیٹی 16 سال کی ہے، جبکہ اس کی سب سے کم عمر  بیٹی 13 سال کی ہے، جسے وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے، وہ سنگ مرمر کا کاروبار کرتا تھا جو اس کی شومئی قسمت کی وجہ سے چل نہ سکا اور وہ معاشی طور پر ناکا رہ ہوگیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...