اساتذہ کو انعام کام کی بنیادپرملا:پرکاش جاوڑیکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 12:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اب سفارشات کی بنیاد پر نہیں بلکہ کام کی بنیاد پر اساتذہ کوایوارڈدیے جائیں گے اور اس وجہ سے اس بار قومی اساتذہ ایوارڈ کے انتخاب میں عمل تبدیل کی گئی ہے۔مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں یوم اساتذہ کے موقع پر وگیان بھون میں منعقد ہونے والے ایوارڈ تقریب میں یہ بات کہی ہے۔اس موقع پر ملک کے صرف45منتخب اساتذہ کو انعام دیا گیا تھا۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ان اساتذہ کو میڈل، سند اور 50ہزار روپے کاچیک پیش کرکے انہیں نوازا۔ اس سے پہلے، ہر سال تین سو سے زائد اساتذہ کو ہر سال انعام دیا جاتا تھا۔انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر نے کہا کہ پہلے اساتذہ ایوارڈ کے لئے ریاستوں سے سفارشات آتی تھیں لیکن اس بار انتخاب کے عمل کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اسے شفاف بنا دیا ہے۔ ایوارڈز اب سفارشات کی بنیاد پر کام کی بنیاد پر نہیں دیئے جائیں گے۔ اب ایوارڈ کے لیے اختراعات کو فروغ دینے والوں کو موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب استاذخود اپنا نام پیش کر سکتے ہیں ۔ ان اساتذہ نے خود آن لائن درخواست دی اور اپنے کام کا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کیا۔ کل 6500 اساتذہ کی درخواستیں ملیں۔ ہر ضلع سے تین تین نام آئے اور پھر ان کی چھٹائی کے بعدچھوٹی بڑی ریاستوں سے تین سے لے کر چھ اساتذہ کے نام آئے اوراس طرح کل ڈیڑھ سو اساتذہ منتخب ہوئے۔پھر ایک قومی جیوری نے ان میں سے ایوارڈکے لیے45اساتذہ کاانتخاب کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایوارڈ ان لوگوں کو دیا گیا جن کے نام پہلے نہیں آسکے تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان انعام یافتہ اساتذہ میں سے کئی ایسے ہیں جنہوں نے طالب علموں کو سکھانے کے لیے خود موبائل ایپلی کیشن بنائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...