کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ :منگلورو میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل اور کنداپور میں کانگریس کی طرف سے مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور15؍فروری (ایس او نیوز) کشمیر کے پلوامہ میں جو دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے اور 40 سی آر پی ایف کے جوان ہلاک ہوئے ہیں، اس کی مذمت میں کانگریس نے ایک میٹنگ منعقد کی ۔

کنداپور بلاک کانگریس کے صدر مالیاڈی شیورام شیٹی نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ’’کشمیر میں ہونے والا یہ حملہ گزشتہ بیس برسوں میں سب سے زیادہ بھیانک حملہ ہے۔مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ سرحدوں پر اپنی جان کی پروا کیے بغیر ملک کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی ہمت بندھائے۔

میٹنگ میں گوپال کرشنا شیٹی، کرشنا دیوا، نارائن اچار، ونود کراسترو، عبداللہ کوڈی، چندراشیکھر شیٹی، دھرم پرکاش، شوبھا سچیدانندا اور دیگر بہت سارے لیڈران موجود تھے۔

منگلورو میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے اس حملے کے خلاف پی وی سی سرکل کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر وی ایچ پی کے صدر جگدیش شینوا نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ اب پاکستان پر دوسرا سرجیکل اسٹرائک اس گھناؤنے حملے کا جواب نہیں ہوگا بلکہ اس کے بدلے میں پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ دینی چاہیے۔تاکہ اسے دنیا کے نقشے مٹادیا جاسکے۔

وی ایچ پی کے ریجنل سیکریٹری شرن پمپ ویل نے کہا کہ اس حملے میں براہ راست پاکستان کا ہاتھ ہے۔ باہر سے زیادہ دہشت گرد ہمارے ملک کے اندر موجود ہیں۔ ان کے خلاف اقدام کرنا بہت ضروری ہے۔ اس حملے کو ملک کے اندر سے ہی انجام دیا گیا ہے جبکہ اس کا منصوبہ باہر پاکستان میں بنا تھا۔ مظاہرین کے تھوڑی دیر کے لئے راستہ روکو احتجاج بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...