کوبوٹ -میلواور مکرووا-ویسننا نے ومبلڈن کا ڈبلز خطاب جیتا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 3:47 PM | اسپورٹس |

لندن،16؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیل کے مارسلومیلو نے کل رات یہاں پانچ سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں جیت درج کرکے ومبلڈن مرد ڈبلز کا خطاب جیت لیا ، جبکہ روس کی ایکٹیرنا مکرووا اور الینا ویسننا کی اولمپک طلائی تمغہ یافتہ جوڑی نے یک طرفہ فائنل میں آسان جیت سے خواتین ڈبلز کا خطاب اپنے نام کیا۔کوبوٹ اور میلو کی چوتھی سیڈ حاصل جوڑی نے چار گھنٹے 39منٹ تک چلے میچ میں آسٹریا کی اولیور مراچ اور کروشیا کے میٹ پاوچ کی 16ویں سیڈ حاصل جوڑی کو5,7-7,5-7,6-3,6-13,11سے شکست دی۔میلو نے بعد میں کہاکہ میں نے میچ سے پہلے لوکاس سے کہاکہ میں نے اس کورٹ پر آنے کے لیے اپنی زندگی میں سب کچھ کیا،میں اس کا مکمل لطف اٹھانا چاہتا ہوں،میں اس سے پہلے بھی ایک بار فائنل (ایوان ڈوڈگ کے ساتھ 2013میں جب وہ برائن برادران سے ہار گئے تھے)میں پہنچا تھا، لیکن اب میں جیتنا چاہتا ہوں اور میں ایسا کر سکتا ہوں۔جب انہوں نے چھت بند کر دی تو ہمارے لیے یہ اچھا رہا،ہم جوش سے لبریز تھے اور اسٹیڈیم کا ماحول بہت اچھا تھا۔اس کے بعد خواتین ڈبلز کا فائنل صرف 55منٹ تک چلا جس میں مکرووا اور ویسننا نے اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی ہاؤ چنگ چان اور رومانیہ کی مونیکا نکولسک کو6-0،6-0سے شکست دی۔ومبلڈن کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے ،جبکہ خواتین ڈبلز فائنل کا فیصلہ ’ڈبل بیگل‘اسکور لائن سے ہوا۔یہ دوسری سیڈ حاصل روسی جوڑی کا ٹیم کے طور پر تیسرا گرینڈسلیم خطاب ہے،اس سے پہلے انہوں نے2013میں فرنچ اوپن اور 2014میں یو ایس اوپن خواتین ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...