کاویری آبی تنازعہ پر 4؍ہفتوں میں فیصلہ سنادیا جائے گا: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 10:58 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی؍بنگلورو،9؍جنوری(پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے آج اشارہ دیا کہ تمل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستوں کے درمیان دہائیوں پرانے کاویری آبی تنازعہ پر ایک ماہ کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ دودہائیوں سے زیادہ عرصہ سے اس معاملہ پر بہت سی پیچیدگیاں پیداہوچکی ہیں جنہیں دور کردیاجائے گا۔ عدالت نے کہا کہ دریائے کاویری کے معاملہ پر کوئی بھی فریق چارہفتوں بعد یعنی عدالت کے فیصلہ سنائے جانے کے بعدہی پہل کرسکتا ہے۔ کرناٹک، تملناڈو اور کیرلا کے درمیان کاویری کے پانی کی تقسیم پر کاویری خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف ان ریاستوں کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کی3رکنی بنچ نے20ستمبر 2017 کو ایک لمبی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھاتھا۔ بنگلورو میں پینے کے پانی کی شدید قلت پر سپریم کورٹ سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کرن مجمدارشاہ کی قیادت میں ایک گروپ نے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ بنگلور پولٹیکل آکشن کمیٹی کے جھنڈے تلے کمیٹی کی صدر کرن مجمدار شاہ اور سابق انفوسیس کے ڈائرکٹر اور ماہر تعلیم موہن داس پائی کی قیادت میں اس کمیٹی نے عدالت سے کہاتھا کہ شہر کو پینے کے پانی کی ضرورت کے لئے مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی اور شہریوں کے جینے کے حق کے تحفظ کے لئے عدالت عالیہ مداخلت کرے۔ یہ درخواست بنگلور ومیں ہوئے تشدد کے بعد داخل کی گئی تھی اور کہاگیاتھا کہ شہرمیں غیر معمولی حالات ہیں جس کی وجہ سے عدالت کی مداخلت ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...