منجریکر پر بھڑکے پولارڈ کہا بے وقوفی سے ہوا ہوں اتنا بڑا!

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 10th April 2017, 7:31 PM | اسپورٹس |

ممبئی،10اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل میں جہاں چھکے۔چوکوں کی برسات ہوتی ہے، وکٹوں کی جھڑی لگتی ہے، دلچسپ میچ ہوتے ہیں وہیں اس کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں تنازعہ بھی ضرور ہوتا ہے۔ آئی پی ایل کے 10 ویں سیزن میں آخر کار ایک تنازعہ نے اس وقت جنم لے ہی لیا جب ممبئی انڈینس کے آل راؤنڈرکیرن پولارڈ مشرقی ہندوستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر پر بھڑک گئے اور ان کے خلاف ٹویٹر پر کافی کچھ لکھ ڈالا۔
دراصل کولکاتا نائٹ رائڈرس اور ممبئی انڈینس کے مقابلے میں جب کیرن پولارڈ بلے بازی کرنے آئے تو کمنیٹیٹر سنجے منجریکر نے پولارڈ کے خلاف کچھ ایسی بات کہی جس سے وہ بھڑک گئے، سنجے منجریکر نے پولارڈ کی بلے بازی کے دوران ان کی بلے بازی اورٹاپ آرڈر میں ان کے بیٹنگ کرانے کے معاملے پر کہا کہ پولارڈ کے پاس ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کی سمجھ نہیں ہے، وہ صرف آخری 6 اوور میں ہی اچھی بلے بازی کر سکتے ہیں۔کمنٹیٹر کے دوران سنجے منجریکر کے اس تبصرہ پرکیرن پولارڈ بھڑک گئے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سنجے منجریکر کے خلاف بہت کچھ لکھا۔ پولارڈ نے لکھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ جو تم کہہ رہے ہو وہ صحیح ہے کیونکہ تمہیں بولنے کے پیسے ملتے ہیں، تم اپنا بڑبولاپن جاری رکھ سکتے ہو۔پولارڈ نے اپنے دوسرے ٹوئٹس میں سنجے منجریکر کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ تمہیں پتہ ہے میں اتنا بڑا کیسے ہوا ہوں ...بے وقوفی سے ... لفظ بہت طاقتور ہوتے ہیں ایک بار اپنے منہ سے نکل گئے تو پھر آپ انہیں واپس نہیں لے سکتے۔
غور طلب ہے کہ اس سیشن میں ممبئی کے پہلے میچ میں پولارڈ نے 17 گیندوں میں 27 رنز بنائے تھے. لیکن اس کے بعد کے میچ میں کچھ خاص نہیں کر پائے ہیں. لحاظ سنجے نے انہیں نشانہ بنایا۔اس کے بعد پولارڈ نے تیسرا ٹویٹ کیا، اس ٹویٹ میں پولارڈ نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،تمام کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ہاردک، نتیش،کرنال جیسے نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...