وینوگوپال نے ان پر الزامات لگانے والی عورت پر ہتک عزت مقدمہ دائر کرنا طے کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 10:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا ہے کہ ان کی چالیس سالہ سیاسی زندگی میں ان پر کبھی کوئی سیاہ داغ نہیں لگ پایا ہے۔ ایک ایسی عورت جس پر چھتیس فوجداری مقدمے چل رہے ہیں،اس کے الزامات کی وجہ سے بی جے پی اور ہمنوا ان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس عورت کے خلاف انہوں نے یرنا کولم کی عدالت میں ہتک عزت مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ وینو گوپال نے چیلنج کیا کہ اس عورت کے الزامات اگر ثابت ہوگئے تو وہ سرگرم سیاست سے سنیاس لے لیں گے۔ ایک عورت کی طرف سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بی جے پی کی طرف سے کئے گئے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وینو گوپال نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں الزامات لگانے کیلئے ہی ہوتی ہیں ، جس وقت وہ الیکشن میں کھڑے تھے انہیں اس سے زیادہ بدنام کیاگیا۔ اس طرح کے الزامات سے وہ خوفزدہ ہونے والے ہیں اور نہ ہی اس وجہ سے ان کے حوصلے پست ہوں گے۔ بنگلور سے کیرلا کے الپے کیلئے بس سرویس کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے یہ تبصرہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق وزیر شہری ترقیات روشن بیگ کے تبصرہ پر وضاحت کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہاکہ روشن بیگ نے دانستہ طور پر یہ بیان دیا ہو ایسا نہیں لگتا۔ بھلے ہی ان کا بیان غلط ہو، لیکن اس کے بعد انہوں نے معذرت خواہی بھی کرلی ہے،لیکن روشن بیگ کے اس بیان پر بی جے پی والوں نے جس طرح کے تبصرے کئے ہیں وہ بی جے پی کی اصل تہذیب کا عکاس ہے۔ وینو گوپال نے کہاکہ روشن بیگ نے وزیراعظم کے متعلق جن الفاظ کا استعمال کیاہے وہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ اس کا احساس خود انہیں بھی ہوچکا ہے۔ شہر بنگلور میں موسلادھار بارش اور جانی نقصانات پر تبصرہ کرتے ہوئے وینو گوپال نے کہاکہ شہر گلستان اگر آفات سماوی کا شکار ہوا ہے تو تمام کو مل کر عوام کی مدد کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔اس معاملے میں گندی سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ وینو گوپال نے کہاکہ اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی نے بھی بنگلور میں بارش کی تباہ کاریوں کے متعلق ریاستی کانگریس سے رپورٹ طلب کی ہے اس سلسلے میں رپورٹ روانہ کرنے کے بعد ریاستی حکومت کو اور بھی فراخ دلی سے اقدامات کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...