وینکیا نائیڈو نے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تحریک کا نوٹس کیا نامنظور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 12:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف کانگریس سمیت سات اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کے مواخذے کی تحریک کے نوٹس کو آج مسترد کر دیا۔ نائیڈو نے ماہرین قانون سے مشورہ کے بعد مواخذے کی نوٹس کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف لائی گئی مواخذہ کی تحریک نہ تو مناسب ہے اور نہ ہی واجب۔ اس طرح کے قرارداد لاتے ہوئے ہر پہلو کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زیادتی یا ناقابلیت کے بارے میں ٹھوس قابل اعتماد معلومات نہیں ہے۔ اس معاملہ کو طول دینا مناسب نہیں ہے۔ مواخذے کی تحریک کا نوٹس تکنیکی طور پر کسی بھی طرح سے منظور کرنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک لانیسیقبل دستور العمل ( ہینڈ بک) میں درج قوانین پر عمل نہیں کیا گیا اور پریس کانفرنس کی گئی۔ وینکیا نائیڈو نے مواخذے کی تحریک کے نوٹس پر کل اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال، لوک سبھا کے سابق جنرل سکریٹری اور ماہر آئین سبھاش کشیپ اور سپریم کورٹ کے سابق جج سدرشن ریڈی اور بہت سے دوسرے ماہرین اور قانون کے ماہرین سے بات چیت کی تھی۔ کانگریس سمیت سات اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے گزشتہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر عہدہ کے غلط استعمال اورامتیازی سلوک کے پانچ سنگین الزام لگاتے ہوئے نائیڈو کو ان کے خلاف مواخذے کی تحریک کا نوٹس دیا تھا۔ نائیڈو کو نوٹس سونپنے کے بعد راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چیف جسٹس نے عہدے کی عزت و وقار کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کے خلاف مواخذے کا نوٹس دینے کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے سامنے بڑے پیمانہ پر تفصیلات بھی پیش کی تھیں۔دونوں رہنماؤں نے بتایا تھا کہ نوٹس پر کانگریس سمیت سات اپوزیشن پارٹیوں کے کل 71 ممبران پارلیمنٹ کے دستخط ہیں جن میں سات ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ 64 ابھی راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ راجیہ سبھا میں مواخذے کی تحریک کا نوٹس لانے کے لئے 50 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس میں ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن ڈی راجا اور کچھ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...