وینزویلا:حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd February 2019, 11:41 PM | عالمی خبریں |

لندن:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔ایک طرف صدر مادورو کی اپیل پر ہاتھوں میں وینزویلا کے پرچم لئے مظاہرین سڑکوں پر تھے تو دوسری طرف حزب اختلاف کے لیڈر ہوان گوآئیڈو کے حامی۔مادورو کے حامی شاویز کے انقلابِ بولیوار کی 20 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جمع ہوئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی زیر قیادت بعض ممالک مادورو کو سیاسی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں لہٰذا انہوں نے ان ممالک کے خلاف بھی ردعمل کا مظاہرہ کیا۔بولیوار اسکوئر میں جمع مظاہرین سے خطاب میں صدر مادورو نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات رواں سال میں کروائے جائیں گے اور حزب اختلاف کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔واشنگٹن انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ ہم آپ کے سامنے ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔دوسری طرف حزب اختلاف کو اگرچہ فوج کی حمایت حاصل نہیں ہے تاہم وہ ڈائیلاگ کی طرف نہیں آ رہے۔خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے ہوان گوآئیڈو نے حزب اختلاف سے 12 فروری کو متوقع "یوتھ ڈے" کے موقع پر دوبارہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے حامیوں سے خطاب میں ہوان گوآئیڈو نے کہا ہے کہ چند روز میں امریکی امداد ملک میں داخل ہو جائے گی۔کولمبیا کی سرحد سے خوراک اور ادویات کی امداد کے ملک میں داخلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس امداد کے ملک میں داخلے کے لئے فوجی مدد کی ضرورت ہو گی۔ایسے وقت میں جبکہ ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ایران کے صدر حسن روحانی نے واشنگٹن انتظامیہ کو وینزویلا انتظامیہ کے خلاف سازش کرنے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے بھی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جمع ہونے والے مظاہرین نے برطانوی پریس کو قصور وار ٹھہرایا اور کہا کہ بی بی سی وینزویلا کے حالات کو یک طرفہ شکل میں پیش کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔