وارانسی حادثہ کے بعد 4افسرمعطل، تشکیل دی گئی 3 رکنی کمیٹی، 15 دنوں میں دینی ہوگی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 12:11 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وارانسی میں منگل کے روز ایک بڑا حادثہ  پیش آیا۔ کینٹ اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ۔اس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی ہیں۔حادثے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 18 موتوں کی تصدیق کی ہےاور 30 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

مذکورہ حادثہ کے بعد وارانسی کےنائب وزیر اعلیٰ  کیشو موریہ نے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو 15 روز کے اندر اپنی ریپورٹ دے گی

معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد کیشو پرساد موریہ نے ٹویٹ کر تے ہوئے مذکورہ معاملہ میں دکھ ظاہر کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ کارپوریشن کے چیف پروجکٹ مینجر ایچ سی تیواری ، پروجکٹ مینجر راجیندر سنگھ اور آر سوڈار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ایک اور اہلکار کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اس کےساتھ ہی اس معاملہ میں تحقیقات کے لئے تکنیکی ماہرین کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ دریں اثنا مذکورہ ٹیم وارانسی پہونچ چکی ہے اور اپنی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 1 اکتوبر 2015 میں چوکا گھاٹ سے لہراتا تک کا یہ پل کے زیر تعمیر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے 18 لوگوں کی جان چلی گئی اور 30 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔ واضح ہو کہ ادھر پل گرنے کے حادثے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔علاقے کو مقامی پولیس نے تحفظ کے نظریے سے گھیر لیا ہے۔ادھر موقع پر مقامی انتظامیہ کو لوگوں کے غصے کا بھی سامنا کرنا پرا۔راحت بچاؤ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ادھر موقع پر موجود لوگ بھی راحت کے کام میں ساتھ دے رہے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موقعہ پر پہونچے ۔ سی ایم یوگی نے حادثہ کا پورا جائزہ لیا اور ہندو بنارس یونیوسٹی میں داخل زخمیوں سے ملنے اسپتال پہونچے۔علاوہ ازیں تو وہیں سی ایم یوگی نے زخمیوں کو 2 لاکھ اور مرنے والوں کو 5 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...