بھٹکل میں کانگریس کی طرف سے منکال وئیدیا اوربی جے پی کی طرف سے سنیل نائک نے داخل کیا پرچہ نامزدگی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2018, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/اپریل (ایس او نیوز)کرناٹکا ودھان سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے آخری تاریخ 24/ اپریل ہے اور آج پیر کو دو اہم سیاسی حریف پارٹیوں کے طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کی گئی ہے۔ کانگریس کی طرف سے آج منکال وئیدیا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تو بی جے پی کی طرف سے سُنیل نائک نے  سینکڑوں حمایتوں کے ساتھ روڈ شو کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

آج  ایک آزاد امیدوار راجیش نائک نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے، جس کے ساتھ ہی آج جملہ 3پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔

حالیہ رکن سمبلی اور کانگریس امیدوار منکال وئیدیا نے کسی طرح کی ریلی اور جلو س کے بغیر اپنے صرف 5حمایتیوں کو لے کر خاموشی کے ساتھ  اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچے اور اپنا  پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ پرچہ نامزدگی سے قبل  منکال وئیدیا نے چن پٹن شری ہنومنت مندر، نچل مکی وینکٹ رمن مندر سمیت کئی منادر کا درشن کیا تھا اور بھگوان سے پرارتھنا کے بعد اے سی دفتر پہنچے تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بھاسکر جی موگیر، بھاسکر نائک کائیکنی ، بابو کوبال  اور  بابو ناگپا ہیبلے موجود تھے۔

پرچہ نامزدگی کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے منکال وئیدیا نےکہاکہ رکن اسمبلی کی میعاد میں جو کچھ میں نے کام کیا ہے اس سے مجھے اطمینان ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھٹکل ہوناور حلقہ کے عوام  کا بھرپورتعائون میرے ساتھ ہے اور عوام اس بار بھی ان کے ساتھ رہیں گے اور انتخابات میں کامیاب بنائیں گے۔

اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ہزاروں حمایتیوں کےساتھ بی جےپی امیدوار سنیل بی نائک روڈ شو کے ذریعے اے سی دفتر پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی سے  قبل سنیل نائک نے نچل مکی وینکٹ رمن مندر، ماری کامبا مندر، مٹھلی لکشمی وینکٹیشور مندر سمیت کئی دیگر مندروں میں پہنچ کر پوجا پاٹ کی تھی جس  کے بعد اے سی دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ریلی میں لوگوں نے بی جے پی کے جھنڈوں کو تھامے بی جے پی اور سنیل نائک کے حق میں خوب نعرے بازی ہوئی ۔اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اننت کمار ہیگڈے ، بی جے پی ضلعی صدر کے جی نائک،بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک، منکی بی جے پی صدر سبرائے نائک موجود تھے۔

پرچہ نامزدگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل نائک نےکہاکہ بھٹکل میں صرف فلیکس میں ہی ترقی نظر آرہی ہے۔ یہاں اتی کرم جیسے کئی مسائل ہیں اور وہ عوام کے ان مسائل  کے  حل کے لئے ایمانداری کے ساتھ کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بتایا۔ حیرت کی بات یہ رہی کہ سنیل نائک کے ساتھ موجود ہزاروں لوگوں کی ریلی میں بی جے پی کے سنئیر لیڈران گوند نائک، جے ڈی نائک،  کرشنا  نائک و غیرہ نظر نہیں آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...