وی کے ششی کلا‘ 5 دن کی ایمرجنسی پیرول پر رہا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th October 2017, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز)اے آئی اے ڈی ایم کے قائد وی کے ششی کلا آج بنگلورو کی پرپنا اگراہارا سنٹرل جیل سے باہر آگئیں۔ انہیں ان کے شوہر سے ملاقات کے لئے 5 دن کی ایمرجنسی پیرول منظور ہوئی ہے جن کے جگر اور گردہ کی چینائی کے ایک ہسپتال میں پیوندکاری کی گئی ہے۔ ششی کلا نے 15 دن کی پیرول مانگی تھی لیکن سخت شرائط کے ساتھ صرف 5 دن کی پیرول منظور ہوئی۔ شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ کوئی سیاسی / عوامی یا پارٹی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔ جیل حکام نے یہ بات بتائی۔ ایمرجنسی پیرول کے دوران ششی کلا کو صرف اُس ہسپتال جانے کی اجازت ہوگی جہاں ان کے شوہر شریک ہیں۔ وہ اسی مقام پر قیام کریں گی جس کا پتہ انہوں نے اپنی درخواست ِ پیرول میں دیا ہے۔ پیرول کی شرائط میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ اپنی قیام گاہ یا ہسپتال میں کسی سے بھی ملاقات نہیں کریں گی۔ وہ میڈیا (پرنٹ / الکٹرانک ) سے بھی دور رہیں گی۔ ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے کے فوری بعد ششی کلا اپنے بھتیجہ ٹی ٹی وی دیناکرن کے ساتھ سڑک کے راستہ چینائی روانہ ہوگئیں۔ 3 اکتوبر کو ان کی پہلی درخواست فنی بنیادوں پر (کاغذات مکمل نہ ہونے پر) مسترد ہوگئی تھی۔ بعدازاں انہوں نے نئی درخواست داخل کی تھی۔ ٹاملناڈو کے رکن راجیہ سبھا نونیت کرشنن نے ششی کلا کی پیرول کے لئے حلف نامہ داخل کیا ہے۔ ان کے وکیل کرشنپن نے جیل کے باہر اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ وکیل نے کہا کہ ایک ہزار روپے کی شوریٹی بھی جمع کرائی گئی ہے ۔ جیل کے باہر چنماں کے لگ بھگ 100حامی جمع تھے۔ وکیل کرشنپن نے کہا کہ دیناکرن نے جیل پہنچ کر پیرول کی کارروائی مکمل کی۔ ٹاملناڈو پولیس نے قبل ازیں حکومت کرناٹک کو این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ ) جاری کیا تھا۔ ششی کلا کے شوہر 74 سالہ ایم نٹراجن کے جگراور گردہ کی 3 اکتوبر کو پیوندکاری ہوئی تھی۔ ذہنی طورپر مردہ ایک نوجوان کے اعضاءانہیں لگائے گئے تھے۔ چینائی کے گلین ایگلس گلوبل ہیلت سٹی ہاسپٹل نے یہ بات بتائی۔ ششی کلا جاریہ سال فروری سے بنگلورو کی پرپنا اگراہارا سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ سپریم کورٹ نے غیرمتناسب اثاثے کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے انہیں سنائی گئی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ ششی کلا کے رشتہ دار اِلواراشی اور وی این سدھاکرن بھی 4 سال کی جیل اسی کیس میں کاٹ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...