وی کے عبید اﷲ اسکول کی نئی عمارت کا سدرامیا افتتاح کریں گے،اردو اسکول کے معیار تعلیم کو بلند کرنے روشن بیگ اور آئی ایم اے کی مثالی کوشش کامیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2017, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جون(ایس او نیوز) شہر کے قلب میں آنے والے شیواجی نگر علاقہ کی ایک معروف سرکاری تعلیمی درسگاہ وی کے عبیداﷲ سرکاری پرائمری اور ہائی اسکول اور وی کے عبیداﷲ سرکاری پی یو کالج کا کل صبح وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ وزیر برائے شہری ترقیات وحج ، مقامی رکن اسمبلی اور وی کے عبیداﷲ اسکول کے سابق طالب علم جناب روشن بیگ تقریب کی صدارت کریں گے۔ وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ اور آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ وی کے عبید اﷲ اسکول جو شیواجی نگر علاقہ میں سب سے قدیم تعلیمی اداروں میں شمار کیاجاتاہے اس اسکول کا قیام 104 سال قبل کیاگیاتھا۔ 1913میں یہ اسکول اسی مقام پر شروع کیا گیا تھاجہاں یہ آج بھی موجود ہے۔اس اسکول کیلئے زمین وجنا پورم کتنارا عبیداﷲ ( وی کے عبید اﷲ ) نے بطور عطیہ دی تھی۔ اس وقت اس اسکول کیلئے دی گئی زمین کا رقبہ 17532 مربع فیٹ تھا۔ اسکول کے آس پاس کی اقلیتی آبادی کی ہمہ جہت ترقی اور بہتر تعلیم کے واحد مقصد کے تحت اس اسکول کا قیام عمل میں آیا۔ یہاں کے قریبی علاقوں میں آباد خاندان اپنے بچوں کو اس اسکول میں داخل کروایا کرتے تھے۔عہد رفتہ کے ساتھ ساتھ اسکول کی مقبولیت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا اور کئی نامور شخصیتوں نے، جن میں جناب روشن بیگ بھی شامل ہیں، اس اسکول سے اپنی تعلیمی تشنگی کو سیراب کیا۔ایک وقت ایسا تھاکہ اسکول اپنی مقبولیت کی سربلندیوں پر رہا اور بیک وقت یہاں چار ہزار بچے زیر تعلیم تھے۔ گزرتے وقت کے ساتھ زبان اردو کے زوال نے اس اسکول کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سرکاری اسکولوں میں گرتے ہوئے تعلیمی معیار اور نجی اسکولوں کی طرف طلبا اور والدین کی رغبت نے جس طرح بیشتر سرکاری اسکولوں کو تاراج کیا اسی صف میں وی کے عبیداﷲ اسکول بھی آگیا، اس کی عمارت انتہائی خستہ حالت کا شکار ہوگئی ۔ اسکول میں طلبا کی تعداد گھٹ کر 70تک محدود ہوگئی۔ وہ بھی یہاں طلبا ایسے طبقات سے آرہے تھے جو کانونٹ اور دیگر نجی اسکولوں میں اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات کسی بھی صورت میں برداشت کرنے سے قاصر تھے۔اس تعلیمی ادارہ کی خستہ حالی کو دیکھ کر جناب روشن بیگ نے اپنے اس اسکول کی باز آباد کاری کا بیڑہ اٹھایا اور اس کیلئے آئی مانیٹری اڈوائزری چاریٹبل کونسل سے رجوع کیا۔آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان نے اس اسکول کی از سر نو تعمیر کا بیڑہ اٹھایا اور اسے ایک چیلنج کے طورپر اپناتے ہوئے ایک انتہائی خوبصورت ڈھانچہ تعلیمی خدمت کیلئے تیار کردیا۔ اس اسکول میں بچوں کی مشکلات کو دیکھ کر یہاں تعلیمی معیار کو دیگر عصری تعلیمی اداروں کے مقابل اور بھی بہتر بنانے کے جذبے کے تحت محمد منصور خان نے اس عمارت کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا۔ عمارت کی تعمیر میں جناب روشن بیگ کی طرف سے ہر مرحلے پر تعاون اور سرکاری کام کاج کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی دلچسپی کے نتیجہ میں یہ عمارت نہ صرف اس ریاست کیلئے بلکہ پورے ملک کیلئے ایک ماڈل اردو اسکول بن کر سامنے آئی ہے۔ 16 کروڑ روپیوں کی لاگت پر تعمیر شدہ یہ چار منزلہ عمارت 60کمروں پر مشتمل ہے، جہاں 1600 طلبا کی تعلیم بیک وقت ہوسکتی ہے۔ اس کامپلکس میں 42اسکارٹ کلاسس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایک سمینار ہال، جدید ترین سہولیات سے آراستہ ای لائبریری ، سائنسی اور دیگر تجربات کیلئے بہترین لیاب انٹرنیٹ سہولت کے ساتھ ایک انتہائی کشادہ کمپیوٹر لیاب ، دو ڈائننگ ہال جہاں بیک وقت ایک ہزار طلبا کھانا کھاسکیں۔ میڈیکل روم، اسپورٹ روم اور دیگر سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ا س اسکول میں 24 اساتذہ متعین رہیں گے۔ان کے مطابق آئی ایم اے کونسل نے اس ادارہ کے معیار تعلیم کو بہترین بنانے کیلئے 60 نئے ماہر اورتجربہ کار اساتذہ کاتقرر کیا ہے، اس اسکول کی سالانہ دیکھ بھال اور انتظامیہ پر 1,5 تا 2 کروڑ روپیوں کا خرچ آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رواں تعلیمی سال سے اس اسکول میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔ اسکول میں 1540 طلبا کا داخلہ ہوچکا ہے۔ اس اسکول میں داخلہ کیلئے 7900طلبا نے رجوع کیا۔ ان تمام کی مانگوں کو سیٹوں کی تعداد کے اعتبار سے پر نہیں کیا جاسکا۔ سرکاری سہولیات کے ساتھ اپنی طرف سے بہترین سہولتیں مہیا کرواتے ہوئے آئی ایم اے کی طرف سے بین الاقوامی تعلیمی ماحول میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی پہل کی گئی ہے، تاکہ اس علاقہ کے غریب اور کمزور طبقات سے وابستہ بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم کی سہولت مہیا کرائی جاسکے۔ 

ایک دیرینہ خواب کی تکمیل،روشن بیگ:وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے وی کے عبیداﷲ سرکاری اسکول کی نئی عمارت کے افتتاح کے متعلق اپنے پیغام میں کہاہے کہ انہیں اس بات کی بے انتہا مسرت ہے کہ وہ اسکول جس میں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیمی حاصل کی اور آج ریاست کیلئے ہی نہیں بلکہ سارے ملک کیلئے ایک مثال بن کر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکول کی زبوں حالی کچھ عرصہ قبل اردو تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کا عکاس بنی ہوئی تھی، لیکن پچھلے ایک دیڑھ سال میں آئی ایم اے نے مسلسل جدوجہد اور خطیر رقم صرف کرکے اس اسکول کا نقشہ ایسا بدلا کہ آج اس اسکول میں اپنے بچوں کو داخل کرنے کیلئے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ا س سے ظاہر ہوتاہے کہ تھوڑی سی جدوجہد اور دلچسپی کے نتیجہ میں تعلیمی اداروں کو ترقی کی جانب گامزن کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارہ میں پرائمری اور ہائی اسکول کے ساتھ پی یو کالج کی شروعات کے نتیجہ میں یہ بنگلور کا ایک اہم تعلیمی مرکز بن چکا ہے۔ آنے والے دنوں میں انہیں توقع ہے کہ اسی طرح اور بھی تعلیمی ادارے ترقی کریں گے اور وی کے عبیداﷲ اسکول ریاست کے دیگر سرکاری اسکولوں کو ترقی دینے کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔