اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd December 2018, 2:22 AM | ملکی خبریں |

 

دہرادون: 2/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندرسنگھ راوت نے اتوار کو نوجوانوں سے ہر قسم کی منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ذاتی مسئلہ نہیں ہیں بلکہ اس کے سماجی، اقتصادی اور قومی سطح پر وسیع منفی اثرات بھی واقع ہوتے ہیں ۔ یہاں پولیس لائنز میں اتراکھنڈ پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف ’دون میراتھن ‘کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ منشیات محض ذاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کے وسیع سماجی، اقتصادی اور قومی سطح پر اس کے منفی اثرات واقع ہوتے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے خود منشیات سے دور رہنے کے علاوہ دیگر لوگوں کو بھی منشیات کے خلاف بیدار ی اور نشہ کے خلاف مہم میں متحرک ہونے کی بھی اپیل کی۔ راوت نے کہا کہ نوجوان نسل اپنے خاندان اور معاشرتی اقدار، اعتماد اور احترام کو برقرار رکھے اور منشیات سے دور رہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ منشیات نہ صرف نوجوان نسل کو جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور کرتی ہے؛ بلکہ ملک کو کمزور کرنے کی بھی منصوبہ بند کوشش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے میراتھن میں حصہ لینے آئے شرکاء کو نشہ کے خلاف مہم کی حلف بھی دلائی۔ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ’ رن اگینسٹ ڈرگش، رن فار لائف‘ کے موضوع پر منعقد ہ ’دون میراتھن ‘میں اسکول کے طلباء سمیت تقریبا 20 ریاستوں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...