لوک سبھا انتخابات؛ ضلع شمالی کینرا میں18اور19سال کے نوجوان ووٹروں کی تعدادبھٹکل میں سب سے زیادہ ، یلاپور میں سب سے کم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2019, 2:20 PM | ساحلی خبریں |

کاروار13؍مارچ (ایس او نیوز) درپیش پارلیمانی انتخاب میں اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کرنے والے 18اور19سال کے نوجوان ووٹروں کی تعداد ضلع شمالی کینرا میں 9609ہے۔

موصولہ اعداد وشمار کے مطابق بھٹکل اسمبلی حلقے میں ایسے نوجوان ووٹروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ یلاپور اسمبلی حلقے میں یہ تعداد سب سے کم ہے۔ ضلع شمالی کینرا کے 6اسمبلی حلقوں میں 12مارچ تک پہلے مرحلے میں 5550نوجوان ووٹرس کی نشاندہی ہوئی تھی۔پھر دوسرے مرحلے میں4059 نوجوان رائے دہندگان نے اپنا نام ووٹر لسٹ میں رجسٹر کروایا ۔ اس طرح جملہ نوجوان ووٹرس کی تعداد9609ہوگئی ہے۔اگر اس تعداد کو مرد و خواتین کے زمروں میں تقسیم کریں تو اس میں لڑکوں کی تعداد 5069اور لڑکیوں کی تعداد4540ہے۔

پارلیمانی حلقہ وار تعدادکا جائزہ لیں تو ہلیال میں 1538، کاروار 1668،کمٹہ 1806، بھٹکل1958،سرسی1346،یلاپور1293نوجوان رائے دہندگان کے نام فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...