ضلع شمالی کینرا کا انتخاب۔ منووادی اور غیر منووادیوں کے درمیان مقابلہ ہے؛ سیکولراُمیدوار کو جیت دلانا اہم مقصد ہونا چاہئے؛ سابق وزیر آر این نائک کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th March 2019, 12:43 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور19؍مارچ (ایس او نیوز) درپیش پارلیمانی انتخابات اور خاص کرکے ضلع شمالی کینرا کی سیٹ کو کانگریس کی طرف سے جنتا دل ایس کو مختص کیے جانے کے بعد سابق وزیر اور کانگریسی لیڈر ایڈوکیٹ آر این نائک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہونے والا انتخاب پارٹیوں کی جیت یا پارلیمان میں امیدواروں کی تعداد بڑھانے والا انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ منووادیوں اور غیر منووادیوں کے بیچ براہ راست مقابلہ ہے۔

انہوں نے ضلع کانگریس کے اندر ہی کینرا سیٹ جنتا دل ایس کے حوالے کرنے پر ہونے والی مخالفت کے بارے میں کہا کہ ’’یہ ضروری نہیں کہ ضلع کے لیڈران کی خواہش کے مطابق ہی پارٹی ہائی کمان فیصلہ کرے ۔ چونکہ کانگریس اور جنتا دل ایس دونوں ہی منوواد کی مخالف اور سیکیولر  پارٹیاں ہیں اس لئے منووادیوں کا راستہ روکنے والا امیدوار چاہے کانگریس سے آئے یا پھر جنتا دل ایس سے کھڑا کیا جانے والا امیدوار آنند اسنوٹیکر ہی کیوں نہ ہو، اس کی جیت یقینی بنانا ہی دونوں پارٹیوں کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔‘‘

آر این نائک نے آنند اسنوٹیکر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نوجوان لیڈر ہیں اور گزشتہ بیس سال سے رکن پارلیمان رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کی کارکردگی پر براہ راست سوال اٹھا رہے ہیں۔اس سے پہلے ہم میں سے کسی نے ایسا نہیں کیاہے۔ پھر اس جرأت مند لیڈراسنوٹیکر کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنند اسنوٹیکر کو سدھارا جاسکتا ہے، لیکن کانگریس کے اندر موجود منووادی سوچ رکھنے والوں کو سدھارنا ممکن نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔