اُتر کنڑا میں آن لائن راشن کارڈ جاری کرنے کا عمل 100فیصد مکمل ؛ کاروار میں وزیر یوٹی قادر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th October 2017, 1:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار،7؍ اکتوبر ( ایس او نیوز ) اُتر کنڑا میں آن لائن راشن کارڈ جاری کرنے کا عمل 100فیصد مکمل ہوچکا ہے، ضلع میں اب تک راشن کارڈ کے لئے23,516 عرضیاں موصول ہوئی تھیں، اب سب کی جانچ کر کے راشن کارڈ کی چھپائی کرنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے، جلد ہی عرضی داروں کو راشن کارڈ مل جائیں گے ؛ یہ بات  ریاستی وزیر برائے غذا شہری رسدات یوٹی قادر بتائی۔ 

 یہاں کاروار کے انسپکشن بنگلہ میں محکمہ کے افسران کی میٹنگ میں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اُتر کنڑا ضلع میں راشن کارڈ جاری کر نے کے لئے آن لائن عرضیاں موصول ہوئی تھیں، اس میں کارڈ جاری کرنے کا عمل 100فیصد مکمل ہواہے، وزیر موصوف نے بتایا  کہ اب بی پی ایل راشن کارڈ جاری کرنے کے لئے آمدنی کی حد بڑھا کر ایک لاکھ بیس ہزار روپئے کردی گئی ہے، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل ہو ، انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ میں ہونے والی غلطیوں کی تصحیح کے لئے ہر تعلقہ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاست بھر میں راشن کارڈ جاری کرنے کے لئے 16.5لاکھ آن لائن عرضداشتیں وصول ہوئی تھی، ان میں سے اب تک تین لاکھ راشن کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں، باقی راشن کار ڈبھی آئندہ دو مہینے کے عرصہ میں جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست بھر میں دس لاکھ بوگس راشن کارڈ منسوخ کئے جاچکے ہیں، اس کی وجہ سے 4000میٹر ک ٹن چاول کی بچت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر ایک راشن ڈپو میں بی او ایس مشین  لگائی جائے گی ، جہاں راشن کارڈ والے کے انگھوٹھے کی بائیو میٹر ک جانچ کے بعد راشن کارڈ دیا جائے گا۔ اس سہولت کی وجہ سے ایک مقام کا راشن کا رڈ رکھنے والا دوسرے مقام پر بھی راشن کارڈ دکھلا کر بائیو میٹر جانچ کے بعد اپنا راشن لے سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...