ضلع شمالی کینرا میں8 مقامات پرریت نکالنے کی عارضی اجازت۔پہلے10لوڈ ریت سرکاری اسٹاک یارڈمیں جمع کروانا لازمی ہوگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2018, 1:38 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

کاروار23؍اکتوبر(ایس او نیوز)ضلع شمالی کینراریت کی سپلائی میں درپیش رکاوٹ کا حل نکالنے کے لئے فی الحال ضلع انتظامیہ نے 8مقامات پر ندیوں سے ریت نکالنے کی عارضی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ یہ بھی شرط رکھی ہے کہ ریت نکالنے کا لائسنس پانے والوں کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ ابتدائی 10لوڈ ریت کو ہلیال اور سرسی میں موجود سرکاری ذخیروں( اسٹاک یارڈ ) کے لئے فروخت کریں گے۔

ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکو ل نے یہ بات ضلع شمالی کینرا کی ندیوں کے مخصوص مقامات پر ریت نکالنے کے لئے نو آبجکشن لیٹر جاری کرنے کے موقع پرضلع ریت سپلائی کی نگراں کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہی۔ڈی سی نے کہا کہ ریت نکالنے کے لئے اجازت پانے والے ہر ٹھیکیدار کو سرکاری اسٹاک یارڈ میں لازمی طورپر 10لوڈ ریت فروخت کرنے کی شرط اس لئے رکھی گئی ہے تاکہ سرکاری تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار ریت کی ضرورت پوری ہوسکے۔اور اگر کوئی ٹھیکیدار اس شرط کی خلاف ورزی کرتا ہے توپھر اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ سرکاری اسٹاک یارڈ میں ریت خرید نے کے بعد وہاں کے انجینئرس کے لئے ضروری ہوگا کہ دو ہفتوں کے اندر ٹھیکیدار کے کھاتے میں اس کی رقم جمع کروادیں۔ اس کے علاوہ گرام پنچایت اور پٹن پنچایت اور شہری بلدی اداروں کے ذمہ داروں کو آشریا اسکیم کے تحت تعمیرات کے لئے درکار ریت کی مقدار کو واضح طور پر متعلقہ افسران کے علم میں لاتے ہوئے ضروری مقدار میں سرکاری یارڈ سے ریت حاصل کرنی ہوگی۔

ضلع شمالی کینرا کی کالی ندی، گنگاولی، اگناشینی اور شراوتی ندیوں میں جملہ 16ریت کے ذخیروں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ ان میں سے فی الحال کالی ندی میں 4، گنگاولی میں 1اور شراوتی ندی میں3مقامات کومچھلیوں کی افزائش نسل کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ان مقامات سے ہٹ کر بقیہ 8مقامات پر موجود ریت کوروایتی طریقوں سے نکالنے کے عارضی لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ ریت نکالنے والوں کے لئے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ اس عمل کے لئے استعمال ہونے والی کشتیوں میں جی پی ایس (گلوبل پوزیشنگ سسٹم)موجود رہے اور لائسنس میں درج شرائط کی پوری طرح پابندی کرتے ہوئے ریت نکالی جائے۔ ان مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ریت نکالنے اور سپلائی کیے جانے سے متعلق تمام معاملات کا رجسٹر میں درج کیے جائیں۔ریت سپلائی کرنے کے لئے لاری اور ٹپّر کے سوا دیگر گاڑیاں جیسے بولیرو، 407,909وغیرہ استعمال کرنے کی قانونی طور پر اجازت نہیں رہے گی۔ریت نکالنے اور اس کی سپلائی سے متعلق تفصیلات پر مشتمل رپورٹ ہر مہینے ضلع ڈی سی، ضلع ایس پی کے علاوہ محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے متعلقہ افسران کو پیش کرنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔