کیا جنگلاتی زمین کے حقوق سے متعلقہ مسائل حل کرنے میں دیش پانڈے ہورہے ہیں ناکام ؟ کاروار میٹنگ میں کئی اہم آفسران کی غیر حاضری پر دیش پانڈے گرم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2018, 7:52 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار 25؍ستمبر (ایس او نیوز)کیا جنگلاتی زمین کے حقوق سے متعلقہ مسائل حل کرنے میں ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر آر وی  دیش پانڈے ہورہے ہیں ناکام ثابت ہورہے ہیں ؟ یہ سوال اس لئے پیدا ہورہا ہے کہ پیر کو کاروار کے  ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں منعقدہ کرناٹکا ڈیولپمنٹ پروگرام (کے ڈی پی) کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ضلع انچارج اورمحکمہ ریوینیو کے وزیر آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ  ایک زمانے سے جنگلاتی زمین پر اپنا بسیرا کرنے والوں کو مالکانہ حقوق کے کاغذات فراہم کرنے کی لاکھ کوششوں  کے باوجود افسران کی طرف سے قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے متوقع نتائج نہیں مل رہے ہیں۔

دیش پانڈے نے بتایا کہ جنگلاتی زمین کے مالکان حقوق کی درخواستوں کے لئے ضروری دستاویزات کو بار بارآسان کرنے کے باوجود کوئی نہ کوئی نئے مسائل  پید ا ہورہے  ہیں  اور جتنی تعداد میں درخواستیں منظور کی جانی چاہیے تھیں، اس نشانے تک پہنچنا ممکن نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا :’’ اس سلسلے میں میں نے جی جان سے کوشش کی ہے۔ آدھی آدھی رات کو متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ساتھ نشستیں منعقد کی ہیں۔قوانین میں نرمی کرنے اور صرف 1978کے پہلے سے قبضہ ہونے کا ثبوت کافی سمجھنے کو کہہ دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس میں متوقع پیش رفت نہیں ہورہی ہے"۔انہوں نے سوال کیا کہ  اب اس سے زیادہ اورکیامغز ماری کی جاسکتی ہے!‘

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کہا کہ جنگلات سے متعلقہ قانون میں مرکزی حکومت کی طرف سے ترمیم کرنے پر ہزاروں خاندانوں کو زمین کے حقوق والے کاغذات جاری کرنا ممکن ہوسکے گا۔

دیشپانڈے کا پارہ چڑھ گیا: مختلف محکمہ جات کا جائزہ لیتے وقت کرناٹکا اربن واٹر سپلائی اینڈ ڈرینیج بورڈ ، محکمہ چھوٹی آب پاشی اور دیگر کچھ محکمہ جات کے ایکزیکٹیو انجینئرس(EE) میٹنگ میں حاضر نہیں تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ انجینئرس(AE)نے نامکمل رپورٹس پیش کیں اور پوچھے گئے سوالات کا مناسب جواب نہیں دے پائے تو وزیر موصوف کا پارہ بہت زیادہ چڑھ گیا۔اربن واٹر سپلائی اور ڈرینیج بورڈ کے ایکزیکٹیو انجینئر کے بارے میں جب پتہ چلا کہ وہ دھارواڑگئے ہوئے ہیں تو میٹنگ کے دوران ہی انہوں نے فون پرایکزیکٹیو انجینئر پرکاش سے رابطہ قائم کیا او ر ڈانٹ سناتے ہوئے انہیں اسی دن شام تک معطل کرنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر جیا رام کو ہدایت دی کہ اس بے ایمان افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔

آخری وارننگ: اربن واٹر سپلائی اینڈ ڈرینیج کے انجینئر کو وارننگ دیتے ہوئے دیشپانڈے نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلے کو بچوں کا کھیل تماشہ مت بناؤ۔ یہ آخری وارننگ ہے ۔ یاد رکھو کہ اگرآئندہ میٹنگ میں حاضر نہیں ہوئے تو معطل کروا دوں گا۔مہینے میں کم از کم ایک بار ضلع ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنا ضروری ہے۔‘‘

چیف سکریٹری اہم ہے یا ضلع انچارج وزیر؟: کمٹہ کے ایم ایل اے دینکر شیٹی نے بتایا کہ ان کے علاقے میں سمندرکا پانی کھیتوں میں گھس رہا ہے اور اس پر روک لگانے کے لئے محکمہ کی طرف سے کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔اس پر جواب دہی کے لئے محکمہ چھوٹی آب پاشی کے ایکزیکٹیو انجینئر کی غیر حاضری سے دیشپانڈے صاحب اور زیادہ بھڑک گئے ۔ پوچھنے پر اے ای نے بتایا کہ وہ چیف سکریٹری کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں حاضر ہونے کے لئے بیلگاوی گئے ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے فوری طور پر انجینئر کو فون کرکے ڈانٹ سناتے ہوئے پوچھا کہ ’’تمہارے لئے چیف سیکریٹری اہم ہے یا میں جو ضلع کا انچارج وزیر ہوں۔تم چاہو تو چیف منسٹر سے ملنے چلے جاؤ لیکن جب یہاں میٹنگ ہوگی تو معلومات فراہم کرنا ہی ہوگا۔‘‘

اس کے بعد دیشپانڈے نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ مذکورہ انجینئر کو نوٹس جاری کیا جائے۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود افسران سے کہاکہ :’’ اگر افسران ذمہ داری کے ساتھ میٹنگس میں حاضر نہیں رہیں گے تو ترقی کا جائزہ کیسے لیا جاسکتا ہے۔ چھوٹی آب پاشی کا ضلعی ہیڈکوارٹر ہلیال میں ہے۔ میں ہلیال حلقے سے نمائندگی کررہا ہوں۔ لیکن آج تک میں نے نہ ہلیال میں اور نہ ہی کسی میٹنگ میں ایکزیکٹیو انجینئر کی صورت دیکھی ہے۔‘‘

اسکولی بچے زمین پر نہ بیٹھیں: محکمہ تعلیم سے متعلقہ سرگرمیوں اور ترقی کا جائزہ لینے کے بعد دیشپانڈے صاحب نے کہا کہ پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک بچوں کو کسی بھی اسکول میں خالی فرش پربٹھانے کا سسٹم نہیں رہنا چاہیے۔سردی اور بارش کی وجہ سے ا ن کی صحت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے ضلع ڈپٹی کمشنر سے کہاکہ ایسے اسکولوں میں میاٹ یا پھر تختے فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بنایا جائے۔

میں وزارت سے چپکے رہنا نہیں چاہتا: ریاستی حکومت کے استحکام سے متعلق انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جب اخبارنویسوں نے پوچھا کہ یلاپور کے رکن اسمبلی شیورا م ہیبار نے آپ کی طرف سے موقع دئے جانے پر وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا:’’ کہ اس میں غلط کیا ہے ۔ وہ نوجوان ہیں۔ میرے شاگرد ہیں۔ اچھا کام کررہے ہیں۔وزارت کے لئے انہیں کوشش کرنے دو۔ میں وزارت سے چپک کر رہنا نہیں چاہتا۔ میں نے کبھی وزارت کا قلمدان کسی سے مانگ کر نہیں لیا ہے۔ اگر ہیبار وزیر بننا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی کوشش کرنے دیں۔‘

سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکیان مرکز کا افتتاح: ضلع اسپتال (کیمس )میں سی ٹی اسکیان مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے دیش پانڈے  نے کہا کہ’’ طبی میدان میں جو کچھ بھی جدید سہولیات دستیاب ہیں،اس کا فائدہ سماج کے آخری فرد تک کو حاصل ہونا چاہیے۔علاج و معالجے کے اخرجات آج کے زمانے میں بہت ہی بڑھ گئے ہیں اسی لئے ضلع اسپتال میں جدید ترین ٹیکنالوجی والی سی ٹی اسکیان مشین نصب کردی گئی ہے۔اس سے عوام کو سہولت مل جائے گی۔‘‘

’سوچھتا ہی سیوا‘ ہفتہ کا آغاز: مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی مہم’سوچھتا ہی سیوا‘ ہفتہ منانے کی شروعات کے لئے ضلع سطح پر کاروار سے قریب توڈور میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزیر دیشپانڈے نے کہا کہ 24ستمبر سے 2اکتوبر تک گاندھی جینتی کے حوالے سے یہ صفائی بیداری ہفتہ منایا جارہا ہے۔ صفائی اور صحت انسانی زندگی کے لئے دو اہم ترین چیزیں ہیں۔ اس کی طرف مہاتما گاندھی نے خصوصی توجہ دلائی تھی۔ صفائی کا اہتمام کرنے سے وبائی امراض پر قابو پا یا جاسکتا ہے۔

معذوروں کے لئے وھیل چیئرس: ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتری احاطے میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ریوینیو منسٹر آر وی دیشپانڈے نے جسمانی معذوروں کو سہولت فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت 14افراد کو وھیل چیئرس تقسیم کیے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...